
خیرات کی حکومت اور عمران خان
عمران خان کو الیکشن تو جتوا دیا گیا ہے مگر بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آ رہی ہے-اگر پنجاب یا وفاق میں مسلم لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک بنا کر عمران خان کے سر پر وزارت عظمی کا تاج سجا بھی دیا گیا تو اس کی حکومت سال سوا سال سے زیادہ چلنے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں- ملکی آئین کے تحت صدر مملکت اسمبلی میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں – اسطرح پنجاب میں مسلم لیگ کا حکومت بنانے کا حق بنتا ہے-مگر پی ٹی آئی کے جھانگیر ترین علیم خان چودھری سرور اور ملتان کے مخدوم قریشی جہاز بھر بھر کر اور آزاد منتخب ہونے والے ممبران کو گھیر گھرا کر بن گالہ لا رہے ہیں اور میڈیا پر دن میں دس دس بار اپنی عددی برتری کے دعوے ہو رہے ہیں جو کہ حقیقت سے بہت دور لگتے ہیں-اوھر پی پی پی مسلم لیگ نون اور ایم ایم اے اور دوسری جماعتوں نے ملکر اپوزیشن گرینڈ الائینس بنا لیا ہے اور قومی اسمبلی میں سپیکر ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب میں اپنے امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے- خلائی مخلوق سے متحدہ کو تحریک انصاف کی حمایت کا حکم ملا ہے اور اس نے عمران خان کی بغیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے تحریک انصاف کی پوزیشن بھتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے- تحریک انصاف کی وفاق اور پنجاب میں حکومت تو بنا دی جائے گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بھی بنا دئے جائینگے مگر کیا عمران خان ڈلیور کر سکیں گے بعید از قیاس ہے-عمران خان نے فاقوں ماری عوام کو جو سبز باغ دکھائے ہیں وہ پورے نہ کرنے کی صورت میں شدید رد عمل کا خطرہ ہے-اپوزیشن کا تعاون بھی مفقود ہو گا اور ملک میں افراتفری بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو گی- عمران خان کا اصل مسئلہ اس کے ارد گرد منشی ٹائپ لوگ اور لچے لفنگے غنڈے لوگ ہیں- علیم خان لینڈ گرابر اورغنڈہ ہے اور اس پر سیکڑوں مقدمات ہیں- عمران خان کے مشیروں میں عارف علوی جیسے ڈنٹیسٹ اور کمپوڈر ہیں اور اسد عمر اور نعیم الحق جیسے منشی- باقی اس کے سپورٹرز میں ملکی یونورسٹیوں کے فارغ التحصیل بے روزگار گریجوایٹز لڑکے اور لڑکیاں ہیں جو اپنی بغلوں میں ڈگریاں دبائے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدوں کے سحر میں گرفتار اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے ” آئے گا عمران ” کے ترانے کی میوزک دھنوں پر شہر شہر ناچتے پھر رہے ہیں- اقتدار کا نشہ بہت مست ہوتا ہے مگر خان صاحب کو یہ بات کبھی نہیں بھولنی ہو گی کہ جو انھیں تخت پر بٹھانے جا رہے ہیں انہوں نے ہی بھٹو نواز شریف ، جونیجو ، جمالی اور چودھری شجاعت کو وزارت عظمی کی مسند پر بٹھا کر ذلیل و رسوا کیا تھا- بھٹو کوتو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا اور نواز شریف کو اس کی بیٹی اور داماد کے ساتھ لمبی سزا دے کر آڈیالہ جیل میں مرنے کے لئے بند کر دیا گیا ہے – ادھار کی جیت ہر کسی کو راس نہیں آتی شاید عمران خان کو بھی نہیں آئے گی- یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ عوام کے حقیقی نمایئدوں کو ان سےدور رکھا جاتا ہے اور پپٹ قسم کےنا اہل اور کم عقل کارندوں کو عوام پرظلم کرنے کے لئے کتوں کی طرح کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے- مظلوم کی آہوں سے ڈرو اور خدا کا خوف کرو-اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے مگراس کی پکڑ بہت سخت ہے-اللہ چاہے تو فرعون کو اس کے لشکر جرار سمیت دریا برد کر دے اور نمرود کو ایک حقیر سے کیڑے سے مروا دے-اللہ ہر چیز پر قادر ہے-
الطاف چودھری
04.08.2018
Leave a Reply