
بنی گالا یا چھانگا مانگا- پہلے سو دن میں ایک کروڑ نوکریاں عمران خان کے گلے کا پھندا ثابت ہونگی-
عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے-کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے- کیونکہ اسے غیر مرئی قوتوں کی شہ تھی اس لئے یہ اپنے بیانات میں مخالفین کی بلا خوف و خطر درگت بنانا اور پگڑیاں اچھالنا اس کا محبوب مشغلہ تھا- دھرنے 2014 کے دوران اس نے 120 دن جو غلاظت بکی اور طوفان بدتمیزی برپا کیا وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا حصہ رہے گا- 2013 کی طرح اس دفعہ بھی انتخاب میں دھاندلی ہوئی ہے جیسے ہمیشہ ہوتی ہے- 1988 میں جب پیپلز پارٹی اپنی مقبولیت کی انتہا پر تھی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سادہ اکثریت بھی نہیں لینے دی گئی تھی اور پنجاب اس سے ہمیشہ کے لیے چھین لیا گیا تھا جو اس وقت تک پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا – اب انصاف انصاف کی دھائی دینے والا عمران خان وہی کچھ کر رہا ہے جس کے خلاف وہ اپنے طور پر 22سال سے برسرِ پیکار تھا – انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں جو واویلا مچا ہوا ہے – وہ اسے غلط قرار دے رہا ہے – تعجب ہے کہ عمران خان ان نام نہاد بے ایمان اور موقع پرست اور استحصالی سیاستدانوں کے ذریعے ، کرپشن کے خلاف جنگ لڑنا چاہتا ہے -جنکی کرپشن کو وہ پاکستان کے لئے ناسور سمجھتا رہا ہے – لوٹوں کو دھڑا دھڑ اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے باوجود اسے کہیں بھی سادہ اکثریت نہین ملی ہے اور ایک عرصے سے جس کمزور اسمبلی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا وہ سچ ثابت ہوگیا ہے- تحریک انصاف کی بننے والی حکومت بہت ساری امیدیں ساتھ لے کر آئی ہے اور خاص طور پر نوجوانوں کی بڑی تعداد عمران خان کی حمائیتی ہے۔ایسے میں نیا پاکستان بنانے کے اہداف زبانی تو بنائے جاسکتے ہیں لیکن اس کی عملی شکل پاکستان جیسے سماج میں جہاں جگہ جگہ بیوروکریسی ،ادارے اور قانونی موشگافیاں کسی بھی سماجی تبدیلی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں – ان رکاوٹوں کو دور کرنا تحریک انصاف کی قیادت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہو گا-اسد عمر اندھا ہے اور شکل سے ہی بیوقوف لگتا ہے-اس کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ وہ جنرل عمر کا بیٹا ہے-اس کا پہلے ایک سو دنوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق نوکریاں مہیا کرنا یقینی دکھائی نہیں دے رہا ہے- یہ ایک ایسا ہی وعدہ ہے جیسے صوبہ خیبر پختون خواہ میں ایک ارب درخت لگانے اور تین سو ڈیم بنانے کا تھا- جو تحریک انصاف کے لئے جگ ہنسائی کا ابھی تک سبب بن رہا ہے-جن بے روزگار وں نے روزگار کی امید پر عمران خان کو ووٹ دئے ہیں اگر ان سے دھوکہ ہوا تو وہ اس کے کپڑے اتار کر اسے اسلام آباد کے ڈی چوک میں ننگا لٹکا دینگے-عوام کو بے بیوقوف بنا کر سبز باغ دکھانے والے اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے-اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے-
الطاف چودھری
05.08.2018
Leave a Reply