
قوم پرکڑا وقت ہے- سلیکشن ملک کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے-
الیکشن 2018 قوم کے ساتھ ایک مذاق تھا-عمران خان کو جتانے کے لئے ہزار جتن کئے گئے ہیں اور نواز شریف کو ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد جیل میں قید ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے دل کا عارضہ اور بڑھ گیا ہے-مریم نواز اور ان کے میاں کو عام قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے اور دونوں کی صحت تیزی سے گر رہی ہے-70 سالہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑنے پر انہیں پمز شفٹ کیا گیا تو عمران خان نے اپنے غنڈے احتجاج کرنے کے لئے وہاں بھیج دئے جنہوں نے میاں صاحب کے خلاف نعرے بازی کی اور پمز میں زیر علاج دوسرے مریضوں کو بھی اذیت پہنچائی – یہ کرائے کے غنڈے اس وقت تک وہاں ہلڑ بازی کرتے رہے جب تک میاں صاحب کو شدید بیماری کی حالت میں مرنے کے لئے دوبارہ جیل نہیں بھیج دیا گیا- طبی سہولتیں ہر انسان کا بنیادی حق ہیں اور ایک قیدی کا بھی خواہ اس نے کتنا ہی بڑا جرم کیوں نہ کیا ہوا – اس ملک کے جج جرنیل بھیڑے ہیں اور یہ اتنے مکار اور طاقتور ہیں کہ اپنی بددیانتی چھپانے کے لئے ذوالفقار علی بھٹو جیسے محب وطن ذہین اور زیرک راہنما کو بھی بے گناہ پھانسی پر لٹکا دیتے ہیں-جو بھی جج جرنیل اور جاگیردار بھٹو کے جوڈیشنل قتل میں ملوث ہے اس پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے- یہ لوگ انسانیت کے دشمن ہیں اور طاقت کے نشے میں دھت اپنی من مانی کرتے ہیں اور غریبوں معصوموں بے گناہوں اور اپنے مخالفوں پر ظلم کرتے ہیں- بھٹو کے بعد نواز شریف کو بھی الیمینیٹ کرنے کے منصوبے ہیں- اس دفعہ صیہونی اور ہنودی گماشتے کو ایک سکیم کے تحت اقتدار سونپا جا رہا ہے- پی ٹی آئی کے جنونیوں کی آڑ میں برطانیہ اور امریکہ اور دیگر پورپی ممالک سے دین لاتعق گماشتے جوق در جوق پاکستان پہنچا دئے گئے ہیں جو مملکت خداداد پاکستان کو ایک یہودی اور ہنودی ریاست بنانے کے درپے ہیں- اللہ اور اس کے آخری رسول تاجدار مدینہ کے نام لیواؤں کمر کس لو کڑا وقت آنے والا ہے-سوتے رہو گے تو مارے جاؤ گے-
الطاف چودھری
03.08.2018
Leave a Reply