
گرینڈ اپوزیشن الائنس- عمران خان کی وزارت عظمی خطرے میں
حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس بنا لیا ہے اور عمران خان کی ملک کا وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے- تمام جماعتوں نے دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے-فواد چودھری اور نعیم الحق جو ہر گھنٹے ٹی وی پر سیٹوں کا حساب کتاب قوم کو بتا رہے ہیں وہ دل کو تسلی دینے والی بات ہے-اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی جمع تفریق کرکے 106جبکہ نون لیگ 64 پیپلز پارٹی 43 اور متحدہ مجلس عمل کی 14 سیٹیں ملا کر یہ تعداد 121 بنتی ہے- مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ میں جانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے- مشترکہ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اندر اور باہر سخت احتجاج اورآئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے – جبکہ انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں ایک وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا – صوبہ بلوچستان کی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے اور شامل کرنےکی کوشش پر بھی اتفاق ہوا ہے – اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ان اداروں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے- یورپی یونین کے مبصرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے – بین الاقوامی سطح پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے – پورے ملک میں مظاہرے ہورہے ہیں اور میڈیا خاموش بنا بیٹھا ہے – یادرکھو ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس سے کھلواڑ قومی جرم ہے-ہماری قوم کی یہ بدقسمتی ہے کہ ملک میں ووٹ ڈلتے ہی نہیں ہیں- یہاں عوام کا ووٹ یا تو خریدا جاتا ہے یا چھینا جاتا ہے-یہی وجہ ہے کہ ملک میںلچے لفنگوں اور غنڈوں کا راج ہے-پہلے جاگیر دار سرمایہ دار اور وڈیرے اسمبلیوں میں آتے تھے اب گلیوں کے غنڈے اور سارے پراپرٹی ڈیلر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں برا جمان ہوتے جاتے ہیں جن کی تعلیمی قابلیت واجبی سی ہوتی ہے-یہ لوگ منتخب ہو کر ملک کو کیا خاک چلائینگے-نتیجتا ملک میں لوٹ کھسوٹ غنڈہ گردی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا کلچر پروان چڑھتا گیا ہے-اور جہاں قانون کی حکمرانی ختم ہو جاتی ہے وہاں انارکی جنم لیتی ہے جو معاشرے کی تباہی کا سبب بنتی ہے- لوگوں ملک کو بچانا ہے تو اپنے ووٹ کی حفاظت کرو اور ان ووٹ بیوپاریوں اور لٹیروں کو کیفر کردار تک پہنچا دو ورنہ مٹ جاؤ گے-اللہ میرے وطن کی حفاظت کرے اور شر پسندوں سے بچائے-
ا لطاف چودھری
31.07.2018
Leave a Reply