انتخاب 2018 کو متنازیہ بنا دیا گیا ہے-

انتخاب 2018 کو متنازیہ بنا دیا گیا ہے-

الیکشن تو 25 جولائی کو ہونا ہے مگر سلیکشن مکمل ہو چکی ہے اور عمران خان کو شیروانی سلا کے دے دی گئی ہے اور خان صاحب نہا دھو کر دلھا بننے کے لئے تیار بیٹھے ہیں – پی ٹی آئی کی ٹکٹیں خلائی مخلوق نے بانٹ دی ہیں اور اس بات کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ اکا دکا کے سوا کسی بھی پی ٹی آئی کے نظریاتی اور درینہ ورکر کو غلطی سے بھی ٹکٹ دینے کی غلطی نہ ہو جائے-سارے کے سارے ثکٹ پیپلز پارٹی قاف لیگ یا مسلم لیگ نون کے لوٹوں کو دئے گئے ہیں – ملک میں الیکشن کا مقررہ تاریخ پر صاف شفاف ہونا ضروری ہے ورنہ ملک میں اور خاص کر چھوٹے صوبوں میں افراتفری کا اندیشہ ہے- پاکستان دشمن غیرملکی گماشتے انتخابات 2018 کو سبوتر کرنے کے درپے ہیں – پشاور میں نیشنل عوامی پارٹی کے راہنما جناب بشیر ہارون بلور ایک کارنر میٹنگ میں شہید کر دئے گئے- جمیت علماء اسلام کے راہنما جناب اکرم درانی کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے اور مستونگ میں ایک محب وطن بلوچی راہنما جناب سراج رئیسانی کو اپنے ایک انتخابی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے شہید کر دیا گیا ہے – خود کش دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ جلسہ میں شریک 132 لوگ شہید اور تقریبا 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں-آصف زرداری پر 35 ارب روپئے کی کرپشن کا مقدمہ بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور مسلم لیگ کے راہنما جناب میاں محمد شریف اور مریم نواز کو 11 سال اور 7 سال کی سزا سنا کر آڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا ہے- خلائی مخلوق کا عمران خان کو اقتدار بخشنے کا پلان پروگرام کے مطابق کام کر رہا ہے- تحریک انصاف اور بعض دیگر ملک دشمن عناصر نے انتخابی مہم کے دوران خلاف ختم نبوت کے ایشو کو پوری قوت کے ساتھ استعمال کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے ۔ بعض لوگوں کو اس کام کے لئے خصوصی طور پر اس جماعت میں شامل کروایا گیا ہے- ختم نبوت ایک حساس ایشو ہے اور اگر انتخابات میں واقعی اسے استعمال کیا گیا تو ملک میں خون ریزی کا خطرہ ہے- پھر آنے والے انتخابات کی مہم میں بدتمیزی، الزام تراشی ، فتویٰ بازی اور اخلاق باختگی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے گئے ہیں اور پی ٹی آئی نے یورپ، برطانیہ، امریکہ اور مشرق بعید میں تنخواہ پربندے رکھ کر لاکھوں کی تعداد میں فیس بک اور ٹویٹرکے جعلی اکائونٹس بنا ئے ہوئے ہیں – ملک کے اندر پہلے سے موجود انکے میڈیا سیل اس کے علاوہ عوامی حلقوں میں نفرت کے بیج ببونے میں مصروف ہیں جنکا مقصد اپنے حق میں اور مخالفین کے خلاف ہر طرح کی قید سے آزاد غلیظ پروپیگنڈہ کرنا ہے- دوسری جماعتوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا سیل بھی بنا ئے ہوئے ہیں -علاوہ ازیں ہر امیدوار اور چھوٹے بڑے رہنما نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے لئےذاتی انتظامات بھی کئے ہوئے ہیں – سوشل میڈیا کے ذریعے اگلے دس بارہ دن میں جو گند اچھالا جائے گا اس کا ابھی شاید ہم تصور بھی نہیں کرسکتے – سوشل میڈیا کے ذریعے فتویٰ بازی ، جھوٹے الزامات ، کردار کشی اور گالم گلوچ کا طوفان برپا ہوگا جو ایک بڑی تباہی یا حادثے کا موجب بن سکتا ہے – کہا جا رہا ہے کہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے متنازع ترین انتخابات ثابت ہونگے- مگر لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن یا تو مجبور ہے یا پھر جانبدار ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کی شکایات کا ازالہ نہیں کرسکتا -بعض جماعتیں عدلیہ سے بھی بدگمان ہیں- دوسری طرف بھرپور کوششوں کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ نون کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے – گیلپ سروے دیکھیں یا پھر غیرملکی نشریاتی اداروں کے، ہر پیمانے پر مسلم لیگ نون آج بھی پنجاب میں آگے نظر آرہی ہے ۔ صرف مسلم لیگ نون نہیں بلکہ سندھ، بلوچستان اورپختونخوا کے قوم پرستوں اور مذہبی جماعتوں کو بھی شکایت ہے کہ پی ٹی آئی کے غبارے میں غیر فطری طریقے سے ہوا بھری جارہی ہے۔ یوں اگر مسلم لیگ نون ہارتی ہے یا اسے ہروایا جاتا ہے تو وہ نتائج تسلیم نہیں کرے گی – اگر پی ٹی آئی کو اکثریت دلوائی جاتی ہے یا وہ حاصل کرلیتی ہے تو صرف مسلم لیگ نون ہی نہیں بلکہ دوسری سیاسی جماعتیں بھی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گی- دوسری طرف اگر مسلم لیگی جیتتے ہیں تو پی ٹی آئی کی قیادت کے لئے یہ صدمہ ناقابل برداشت ہوگا- اگر انتخابات غیرجانبدارانہ اور منصفانہ نہیں ہوتے تو اندیشہ ہے کہ ملک ایک بڑے سیاسی بحران کا شکار ہو جائے گا-ضروری کہ مملکت خداداد پاکستان کے تحفظ کے لئے محب وطن طبقے اپنا کردار ادا کریں اور غیر ملکی گماشتوں کی ملک دشمنی اور قبیح کردار کو تشت از بام کریں اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں-

الطاف چودھری
16.07.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*