
ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ اور نواز شریف
خلائی مخلوق اور اس کے کنگرو کورٹس نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 8 ملین پائونڈ جرمانہ عائد کیا ہے -عدالتی فیصلے میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور 2 ملین پائونڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے – آخری اطلاعات کے مطابق نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ پر ہی گرفتاری کے احکامات صادر فرما دئے ہیں اور کیپٹن صفدر کی فی الفور گرفتاری کے لئے کے پی کے کی غیر سیاسی پولیس کو حکم دیا گیا ہے- ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے اثرات ملکی سیاست پر دور رس ہونگے-میاں محمد نواز شریف کا لندن جانے کا فیصلہ درست نہیں تھا-ملک میں نواز شریف کا بیانیہ کافی مقبول ہو رہا تھا اور میاں صاحب ملک کے طول و عرض میں بہت بڑے بڑے جلسے کر رہے تھے – ان کے لندن جاتے ہی نون لیگ بکھر گئی اور بھت سے لیگی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دئے ہیں-اور اب یہ چوہدری نثار کے انتخابی نشان “جیپ ” سے انتخاب لڑ رہے ہیں- پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 65 امیدوار صرف جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں – نون لیگ چھوڑ کر جانے والوں نے الیکشن 2018 کیلئے خصوصی طور پر اس نشان کا کہا تھا -سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور صوبائی وزیر رہنے والے زعیم قادری سمیت نون لیگ سے راہیں جدا کرنے والے صرف جیپ کے نشان پر ہی الیکشن لڑ رہے ہیں – اب اگر نواز شریف ملک واپس نہیں آتے تو پنجاب بھی نون لیگ کے ہاتھ سے نکل جائے گا اور عجلت میں الیکشن سے 23 دن پہلے نواز شریف کو سزا دلوانے کا مقصد بھی شاید یہی ہے-اگر نواز شریف واپس آ جاتے ہیں اور گرفتاری دے دیتے ہیں تو یہ سزا مسلم لیگ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے- جب نواز شریف لاہور ایئر پورٹ پر اترینگے تو اندازہ لگانا مشکل نہیں ہو گا کہ کتنےمسلم لیگی ان کے ساتھ ہیں- کل کی شہباز شریف مشاہد حسین اور سعد رفیق کی پریس کانفرنس خانہ پری کے سوا کچھ نہی تھی- شنید یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ انتخاب کا بائیکاٹ کر دے گی – اگر ایسا ہوا تو یہ نواز لیگ کی سیاسی خودکشی کے مترادف ہو گا-لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد میں نون لیگی ورکروں کا احتجاج بھی واجبی سا تھا-عمران خان اور اس کے حواریوں نے ڈھول ڈھمکا کیا اور لڈو بانٹے- کل ان کی باری بھی آنے والی ہے جب کوئی اور خلائی مخلوق کا لاڈلا ان کی بے توقیری پر مٹھایاں بانٹ گا – اس کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو گا جو خلائی مخلوق نے جانیجو، نواز شریف، جمالی اور پرویز الہی کے ساتھ کیا تھا-نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کی باری ہے – قرین قیاس ہے کہ سندھ سے زرداری کو ہروایا جائے گا اور جیپ پر سوار کچھ سنجرانی پنجاب اور سندھ کو فتح کرینگے-عمران خان کو بالکل فری ہینڈ نہیں دیا جائے گا بلکہ اوقات میں رکھا جائے گا-فضل الرحمن اور سراج صاحب کا مصافہ ویسے ہی نہیں کروایا گیا-لبیک والوں کو مفت میں اسلام آباد دھرنے کے اختتمام پر ویسے ہی خلائ مخلوق نے ہزار ہزار کے نوٹ نہی تھمائے تھے-اللہ میرے ملک کی حفاظت کرے-
الطاف چودھری
06.07.2018
Leave a Reply