اللہ کے قہر سے بچو

اللہ کے قہر سے بچو

اللہ غفور و رحیم ہے اور قہر و جبار بھی- اس کے قہر سے بچو- جب وہ چاہتا ہے تو موسی کی پرورش کا انتظام فرعون کے محلات میں کر دیتا ہے اور آگر کوئی اس کی بنائی ہوئی اس دنیا میں اس کی حاکمیت کو چیلنچ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اسے ایک حقیر مچھر سے مروا دیتا ہے – کچھ کے لۓ وہ دریا کو پاٹ کرکے راستہ بناتا ہے اور کچھ کو وہ اسی دریا میں ڈبو دیتا ہے وہ رازق ہے اور ایک پتھر کے اندر بھی ایک کیڑے کو رزق دیتا ہے – وہ چاہے تو قارون کو اس کے سارے مال و متاع سمیت زمین میں دھنس دیتا ہے- خدا کی مخلوق سے محبت کرو اور حقوق العباد کا خیال رکھو – اللہ اپنی حاکمیت میں کسی کی شراکت پسند نہیں کرتا اس لۓ زمین پر خدا بننے کی کوشش مت کرو اور فرعون اور نمرود کے انجام سے ڈرو- بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے-

الطاف چودھری
03.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*