
صراط المستقیم
زندگی پھولوں کی سیج نہیں ہے-اس میں اتار چڑھاؤ آتے ہی رہتے ہیں-کبھی خوشی کبھی غم اور کبھی دکھ کبھی سکھ-انسان دنیا میں آخرت کی تیاری کے لئے آیا ہے جہاں اس کے اعمال کا حساب ہو گا-آخرت کی اس راہ میں انسان کا نفس اور جھوٹی خواہشات حائل ہوتی ہیں. لہذا اس سفر میں انسان کو ہوشیار رہنے اور اپنے اعمال میں اپنی نیت خالص رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ وہ شیطان سے اور اس کے مکر و فریب سے محفوظ رہے اور جو شیطان کے مددگاروں کے ساتھ یہ راستہ طے کرے گا وہ بالآخر شیطان کے پھندے میں جا پھنسے گا اور جو شیطان کے راستے پر چلتے ہیں خسارے میں رہتے ہیں -اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے -ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلائے جن پر ان کا خاض فضل ہوا نہ کہ ان لوگوں کے راستے پر چلائے جن پر ان کا غضب ہوا- آمین
الطاف چودھری
09.06.2018
Leave a Reply