
ریحام خان کی گمنام کتاب- انصافیے اماں جان کے شکنچے میں(4)
پی ٹی آئی کے گھر کو اپنے ہی چراغ سے آگ لگ گئی ہے اور اس کے بچے جمورے تلملا رہے ہیں-ان کی اصلیت ظاہر ہو گئی ہے-نوٹنکیوں کے کرتوت طشت از بام ہو گئے ہیں-ریحام خان بمقابلہ عمران خان اور پی ٹی آئی دونوں ایک دوسرے کی شرعی اخلاقی اور سماجی عیب کی تشہیر کر رہے ہیں-سب کو پتہ ہے کہ عمران خان تلنگا ہے اور اس می ساتوں کے سات شرعی عیب ہیں-شراب چرس افیون زنا کاری اس کے اوصاف ہیں-سیتا وائٹ سے ایک ناجائز بچی ابھی تک باپ کی منتظر ہے-جمائمہ خان سے دھوکہ- پھر عائشہ گلالائی سے بلیک بری معاشقہ- ریحام خان سےچٹ منگنی پٹ بیاہ اور پھر طلاق اور اب میڈیا میں انیلا خواجہ کا چیف آف حرم ہونے کا انکشاف-یہ سب کیا ہے- اس پر قوم کی تقدیر بدلنے کے نعرے اور دعوے سب جھوٹ ریاکاری ظاہرداری اور مکاری-اب بلی تھیلے سے باہر آ رہی ہے اور ریاکاری کے محلات مسمار ہو رہے ہیں-فواد چوہدری اور عون چوہدری کے واویلے اور نوٹنکی حمزہ عباسی اور ڈھولکی سلمان احمد کی گل فشانیاں بے کارآمد ثابت ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں-ریحام خان کو یہ تلنگے جتنا دبا رہے ہیں ان کا رویہ اور سخت ہوتا جا رہا ہے-انصافیے معاملات کا سارا ملبہ ریحام خان کے سہولتکاروں پر ڈل رہے ہیں-الزام ہے کہ شہباز شریف نے انہیں ایک لاکھ پونڈ کتاب کی پبلش کروانے کے لئے دئے ہیں جسکی انہوں نے سختی سے تردید کر دی ہے-کبھی رائے ونڈ کے میڈیا سیل کبھی حسین حقانی کبھی کسی بھارتی بزنس میں کا نام لیا جاتا ہے اور کبھی حنیف عباسی کو نام لیا جاتا ہے- یہ سب اندھیرے میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ثبوت کسی کے پاس نہیں ہیں-آج ہی ریحام خان نے ایک بلیک بری کی بات کی ہے جسکا ذکر کتاب میں ہے- خدشہ ہے اس بلیک بری سے عمران خان کی بہت سی دیومالائی اور طلسماتی قصوں کی تشہیر ہو گی جو ان کی مزید بدنامی کا باعث بن سکتی ہے-
الطاف چودھری
06.06.2018
Leave a Reply