
نگران حکومت لمبی کردو- انتخاب ملتوی کر دو- یوتھئے انتخاب سے بھاگ رہے ہیں
یوتھیو کو ہارنےکا ڈرہے اور اس لئے وہ حیلوں بہانوں سے انتخابات 2018 کو ملتوی کروانے کے لئے ہاتھ پیر مار رہے ہی-پہلے پنجاب کے نگران وزیر اعلی کے لئے جناب ناصر کھوسہ کا نام خود ہی دیا اور جب مشاورت مکمل ہو گئی اور اعلان کے بعد سمری گورنر پنجاب کو پہنچا دی گئی تو کھوسہ صاحب پر نون لیگ کے آدمی ہونے کا لیبل لگا کر ان کا نام واپس لے لیا گیا – کھوسہ صاحب شریف النفس آدمی ہیں اس لئے بعد میں انہوں نے متنازیہ بننےپر خود ہی نگران وزارت عظمی کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے- پھر بلوچستان اسمبلی میں انتخاب کے التوا کی قرارداد منظور کرائی گئی اور انتخابات جولائی کی بجائے اگست میں کروانے کا مطالبہ کیا گیا-قرار داد میں کہا گیا کہ کیونکہ جولائی میں حج ہے اور بلوچستان سے لوگ حج کے لئے جاتے ہیں اور پھر جولائی میں بھت بارشیں ہوتی ہیں اس لئے انتخابات اگست تک ملتوی کر دئے جائیں-یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملک میں نادیدہ قوتوں کی خواہش پر اپنی ہی جماعت کےوزیر اعلی کو ہٹا دیا تھا اور سینٹ کے انتخاب میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کی گئی تھی-اس کے بعد کےپی کے کے وزیر اعلی جناب پرویز خٹک نے بھی بلاواسطہ انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی ہے-بات اصل میں یہ ہے کہ ملک کی نادیدہ قوتیں اس وقت تک ملک میں انتخاب نہیں کروانا چاہتیں جب تک انہیں نون لیگ کی شکشت کا پورا پورا یقین نہ ہو جائے-اس وقت وفاق میں تو انہیں کچھ حد تک اپنی مرضی کی حکومت بنانے کی امید ہے مگر مسئلہ پنجاب کا ہے جو اب بھی مسلم لیگ کا ووٹ بنک ہے- صوبہ جنوبی پنجاب کے ڈرامے اور دھوکے کے باوجود وسطی پنجاب کی 82 سیٹیں نون لیگ کی ہیں-اگر نون لیگ اتنی سیٹیں لے جاتی ہے تو ظاہر ہے وزیر اعلی بھی ان ہی کا ہوگا- یہ صورت حال ان نادیدہ قوتوں کو قابل قبول نہیں ہے-یہ نادیدہ قوتیں وسطی پنجاب میں مسلم لیگ نون کو 50 سےکم سیٹوں تک محدود کرنا چاہتی ہیں اور انتخابات اس وقت تک نہیں کروانی چاہتیں -جس کے لئے اس کے لئے ان قوتوں کو ایک طویل انتظار درکار ہو گا- بہت طویل انتظار-ملک میں جمہوریت کے تسلسل کےلئے انتخابات کا وقت پر انعقاد ضروری ہے-جوقوتیں انتخاب ملتوی کروانا چاہتی ہیں وہ جمہوریت اور ملک دشمن ہیں اور غیر ملکی ایجنڈے پرکام کر رہی ہیں-لوگوں ملک کو ایسے غیر ملکی گماشتوں سے بچاؤ-یہ اپنے بیرونی ھنودی اور یہودی آقاؤں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں اور ملک عزیز پاکستان کو تباہ کرناچاہتے ہیں-
الطاف چودھری
01.06.2018
Leave a Reply