
جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازیہ کتاب
جنرل اسد درانی کی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت دلت کے ساتھ لکھی گئی کتاب اسپائی کرونیکلز متنازیہ بن گئی ہے اور ملٹری قیادت نے جنرل صاحب کو جی یچ کیو راولپنڈی میں طلب کرکے انکوائری کا حکم دیا ہے-یہ انکوائری ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کرینگے اور درانی صاحب کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا ہے-جنرل درانی ملٹری انٹیلیجنس اوراے ایس آئی کے سربراہ کے عہدوں پر فائز رہے ہیں اور ہمیشہ متنازیہ رہے ہیں-انہیں جرمنی میں مملکت خداداد پاکستان کے سفیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے-انہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے وہاں سفیر مقررکیا تھا-تعجب ہے کہ پیپلز پارٹی کے مقرر کردہ سفیروں میں حسین حقانی کے بعد دوسرے متنازیہ سفیر ہیں-اپنی کتاب میں انھوں نے ملک کی سلامتی کے خلاف کوئی بات نہیں کی ہے-مگر متنازیہ باتیں کی ہیں جو بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر استعمال کر سکتا ہے اور پاکستان کے مفادات کو عالمی سطح پر گزد پہنچ سکتی ہے- درانی صاحب نے انڈیا پاکستان کی فیڈریشن کی بات کی ہے جو ایک حماقت ہے-بھارتی جاسوس گلبھوشن کی انہوں نےرہائی کی بات کی ہے جو کراچی اور بلوچستان میں ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ہے- ان کا کہنا ہے کہ کشمیری حریت کانفرس پاکستان نے بنائی تھی جو جھوٹ ہے-انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسامہ بن لادن کو پاکستانی فوج نے ایبٹ آباد میں چھپایا ہوا تھا جو غلط ہے- ممبئی حملوں میں بھی یہ پاکستانی اداروں کے ملوث ہونے کی نشان دہی کرتے ہیں-درانی صاحب نے حقائق کو مسخ کرکے پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے جو ملک دشمنی کے مترادف ہے- شاید وہ اس طرح عالمی سطح پر خود کو اجاگر کرنا چاہتے ہوں اور اس طرح وہ مالی مفاد کے خواہاں ہوں- شاید وہ پاکستان کے خلاف ایسے بیان دے کر بھارتیوں کا شکریہ ادا کر رہے ہوں جنہوں نے ان کے بیٹے کو جیل سےرہائی دلوائی تھی-کچھ بھی ہو ملک کی عزت مقدم ہونی چاہیے – وطن کی محبت جزو ایمان ہے اور جو لوگ اپنے مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیع دیتے ہیں دنیا میں بھی رسوا ہوتے ہیں اور اپنی آخرت بھی خراب کر لیتے ہیں اللہ ہمیں اپنے ملک کے دوست اور دشمن کی پہچان کی بصیرت دے-
الطاف چودھری
28.05.2018
Leave a Reply