2014 اور اسلام آباد پر صیہونی اور ہنودی یلغار

‎دھرنا 2014 اور اسلام آباد پر صیہونی اور ہنودی یلغار

بلی تھیلی سے باہر آ رہی ہے اور عمران خان اور طہرالقادری کے 2014 کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے کی حقیقت افشان ہو رہی ہے- میاں نواز شریف نے اس دھرنے پر خلائی مخلوق کی آشیر باد حاصل ہونے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے دھرنے کےدوران انہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا ایک پیغام پہنچایاگیا اور انھیں مستعفی ہونے یا طویل رخصت پر جانے کا کہا گیا-جو انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا تھا-اسوقت انہیں اس بات کا بہت دکھ ہوا کہ ان ہی کا ایک ماتحت انہیں ان کی بے توقیری کے لئے اس طرح کے پیغام بھیج رہا ہے-انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بحثیت وزیر اعظم اختیار ہونے کے باوجود ملکی مفاد کے پیش نظر اس ماتحت کو ملازمت سے برخاست نہیں کیا-2014 میں عمران خان اورقادری صاحب نے اسلام آباد کو عملا بلاک کر دیا تھا-جس سے ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان جھیلنا پڑا تھا- بلوائیوں نے مکی تاریخ میں پہلی دفعہ پی ٹی وی پر قبضہ کرلیا تھا اور ملکی پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرکے ساری اسمبلی ممبران کو یرغمال بنا لیا تھا – وزیر اعظم ہاؤس کو یلغار کرکے قبضہ کر لیا تھا اوروزیراعظم کو رات کی تاریکی میں جاتی امرا فرارہونا پڑا تھا-اسلام آباد میں اس وقت بھی یہی باتیں گردش کر رہی تھیں کہ خلائی مخلوق اس سارے ڈرامےکی پشت پر ہے-عمران خان بھی ایمپائر ایمپائر کی گردان کرکے یہی تاثر دے رہے تھے کہ نادیدہ قوتیں ان کی مدد کررہی ہیں-اس دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہو گیا تھا جس میں سی پیک منصوبے پر دستخط ہونے تھے-اسطرح اس منصوبہ میں دو سال کی تاخیری ہوئی-حیرت کی بات ہے کہ چینی صدر کے دورہ منسوخی کے اعلان کے ساتھ ہی دھرنے بھی ختم ہو گیا- لیگی حلقوں نے 2014 کے دھرنوں میں غیبی ہاتھ کا اس سے پہلے بھی برملا اظہار کیا ہے-سید مشاہد اور پرویز رشید کو اس پاداش میں اپنی وزرتوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے – وزیر اعظم مشیر داخلہ فاطمی صاحب اور راؤ تحسین کو بھی گھر جانا پڑا تھا-جسے نواز شریف اب اپنی بردباری قرار دے رہے ہیں- تحریک انصاف کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ سازسیوں کا ایک ٹولہ ہے جو ایک ملک دشمن غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے اور وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے- لوگو جاگو اور ملک دشمنوں سے ہوشیار رہو-ملکی اقتدار کو لچوں لفنگوں اور غنڈوں کے ہاتھ میں نہ دو-اگر تم نے حکومت بندروں کے حوالی کر دی تو وہ پورے ملک کو آگ لگا دینگے-عمران خان روم کا نیرو ہے جو ملک میں آگ لگا کر بانسری بجائے گا اور یوتھیے ڈسکوں میوزک کی دھنوں پر دھمال ڈالیں گے-

الطاف چودھری
25.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*