‎ ممبئی واقعہ 26 نومبر 2008 اور ‎نواز شریف

‎ ممبئی واقعہ 26 نومبر 2008 اور
‎نواز شریف
کی ایک اور سیاسی چول

ممبئی حملوں کے متلق نواز شریف کا یہ بیان کہ ان حملوں میں پاکستان سے گئے دہشت گرد ملوث تھےناقابل سمجھ ناقابل یقین جھوٹ اور لغو ہے- نواز شریف کا یہ بیان ملکی فوج کی دنیا میں بدنامی اور ہزیت کا باعث بنے گا اور ملک عزیز پاکستان کے ایک دشمن ملک ہندوستان کے اس پراپیگنڈہ کو تقویت ملے گی کہ پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتا ہے اور اس طرح یہ ایک دہشت گرد ملک ہے-سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہہ نواز شریف کو اس کا علم تھا تو انہوں نے نے بطور وزیر اعظم اسکا ایکشن کیوں نہیں لیا تھا اور اب ان کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھے ہیں- نواز شریف کا خیال ہےکہ ان کی ساری بےتوقیری میں فوج اور آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے- ان پر کرپشن کے کیس بنوانا پھر انہیں اقامہ کی بنیاد پر تا حیات نا اہل قرار دلوانا اور پھر انہیں مسلم لیگ کی قیادت سے محروم کرنا اور عمران خان کو پروموٹ کرنا سب کا قصور وار وہ فوج ہی کو گردانتے ہیں- فوج کو وہ خلائی مخلوق کیتے ہیں اور خود کو زمینی مخلوق کا نام دیتے ہیں-انہوں نے ان دونوں مخلوقوں میں باقاعدہ اعلان جنگ کر رکھا ہے -حال ہی میں انہوں نے اپنے سینے میں دفن بہت سے راز فاش کرنے کی دھمکی بھی دی تھی-شاید ان رازوں میں ممبئی حملہ بھی ایک راز ہے جو انہوں نے سوچے سمجھے بغیر بہت ہی بھونڈے انداز میں فاش کر نے کی کم عقلی کی ہے – ان کے جن بیوقوف اور نا اہل مشیروں نے جنہوں نے انھیں اس گیدڑ سنگی کا مشورہ دیا ہے ان کی سیاسی زندگی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے- اصل میں 26 نومبر 2008 کو ہندوستان کے شہر ممبئی میں دہشت گردی کا ایک واقعہ ہوا تھا -اس دن ممبئی کے آٹھ مقامات پر حملے ہوئے- یہ حملے دس نوجوانوں نے کیے اور یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہا- حملوں میں 166 بھارتی شہری ہلاک اور تین سو کے قریب زخمی ہو ئے تھے- بھارتی سکیورٹی اور خفیہ اداروں نے منصوبے کے تحت حقائق مسخ کئےاور اس کا ذمہ دار پاکستان کی آئی ایس آئی اور فوج کو ٹھرایا تھا- اجمل قصاب کے بیان کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا-اصل میں حملے کا مقصد ہندو انتہاپسندوں، قوم پرستوں اور سکیورٹی اداروں کو فائدہ پہنچانا تھا- ایک جرمن مصنف ایڈرسن کے مطابق بھارت اور اسرائیلی حکومتوں نے نریمان ہاؤس اور تاج ہوٹل سے متعلق جعلی شواہد تیار کئے اور سب جھوٹ ہے اور دہ اسے ہندوستانی انٹیلیجنس اورخفیہ ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیتا ہے – اب میاں صاحب بغض فوج میں یہ سارا ملبہ پاکستان کی فوج کے سرتھونپ رہے ہیں- میاں صاحب کے فوجی جرنیلوں سے اختلافات ہو سکتے ہیں مگر یہ ملک پاکستان ان کا بھی تو ہے – ایسے اوچھے بیانات سے ملک کو ونیا میں بے توقیر کرنا ان کی اپنی جگ ہنسائی کا باعث بنے گا اور ان کا یہ بیان ختم نبوت اور بھارت میں منی لانڈرنگ کی طرح 2018 کے الیکشن میں ان کے خلاف استعمال ہو گا اور انہیں سیاسی طور پر بہت نقصان پہنچائے گا- اللہ میرے ملک کو احمق دوستوں کے شر سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
13.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*