2007- قیامت صغرا کا دن- جب شہر کراچی کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلی گئ-

12 مئ 2007- قیامت صغرا کا دن- جب شہر کراچی کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلی گئ-

آج کے دن شہر کراچی میں 48 انسانوں کو بھون دیا گیا اور ایک ڈکٹیٹر اسلام آباد میں اپنی طاقت کے نشے میں چور ناچتا رہا اور بھڑکیں مارتا رہا- اس نے اس قتل عام کو اپنی فتح قرار دیا- اس دن لسانیت کی سیاست لاشوں کی سیاست میں تبدیل ہو گئی- اور ہر پارٹی نے اپنا اپنا ایک عسکری ونگ قائم کر لیا اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جو 2013 تک جاری رہا اور کراچی میں ہر روز اوسطا دس بارہ انسان قتل ہوتے رہے- المیہ یہ ہے کہ اس دن کے مجرم ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں اور متاثرہ خاندان ابھی تک انصاف کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں-
متحدہ ابھی تک اکڑی ہوئی ہے اور پرویز مشرف کو اس ملک میں کوئی ہاتھ ڈالنے والا ہے ہی نہیں- اللہ میرے وطن کو شر پسندو سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
12.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*