شریفوں کا کھیل ختم پیسہ ہضم

شریفوں کا کھیل ختم پیسہ ہضم

اب نیب نے میاں نواز شریف پر 4,9 ارب ڈالر کی بھارت منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے شریفوں کے مسائل میں گونا گو ں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے-ادھر صوبہ جنوبی اتحاد کے نون لیگ کے منحرف 26 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے – عمران خان نے الیکشن 2018 میں کامیابی کی صورت میں 100 دن کے اندر اندر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعلان کیا ہے- اصغر خان کیس بھی پھر کھل گیا ہے اور مسلم لیگ کے آیندہ حکومت بنانے کے امکانات مخدوش ہوتے دکھائی دے رہے ہیں- لگتا ہے شریف خلائی مخلوق کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں اور اس سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی- ان کی نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن والی حالت ہو گئی ہے- بھاگتے ہیں تو دم کٹتی ہے اور ٹھرتے ہیں تو عزت سادات کی ہنڈیا چوراہے میں پھوٹتی ہے- روز روز کی پیشیاں اور جلسے جلوس سے بھی بات بننے کی بجائے بگڑتی نظر آ رہی ہے- نواز شریف کا جلسوں میں چیخنا چنگھاڑنا اور رونا دھونا بے سود ہے- یہ مکافات عمل ہے- شریفوں نے کم و بیش 30 سال تک ملک پر حکومت کی ہے اور بے دریغ ملکی وسائل کو لوٹا ہے- ملکی اداروں کی شکست و ریخت اور ناجائز ذرائع سے ملکی دولت دونوں ہاتھوں سے سمیٹ کر بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے ہیں جو روز روشن کی طرح عیاں ہے اور اس سے انکار ممکن نہیں ہے-جلسے جلوسوں میں اور قدآور میاں مٹھو پوسٹر لگا کر شریفوں کی ملکی معیشت کو چار چاند لگانے کےدعوؤں کی قلعی اس وقت کھل جاتی ہے جب تھر میں ننھے معصوم بچوں کے مرنے کی خبر آتی ہے- ملک میں 3 کروڑ سے زائد لوگ رات کو بھوکے سوتے ہیں- اتنے ہی سکول کی عمر کے بچے سکول سے محروم ہیں- ملک میں ڈھنگ کا کوئی ہسپتال میسر نہیں ہے – لوگ ملکی ہستالوں میں زندہ آتے ہیں اور کفن میں لپٹے جاتے ہیں- لوگوں کو صاف پانی تک میسر نہیں ہے اور ملک کی دو تہائی آبادی ہیپاٹیسس کے موزی مرض کا شکار ہے-غریب کو روٹی میسر ہے نہ کپڑا اور مکان- روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ کوئی کھوکھلا نعرہ نہیں ہے اس میں ایک بہت بڑے اور بھیانک انقلاب کی سلگتی چنگاریاں ہیں جو کسی وقت بھی ایک بے قابو آگ کا روپ دھار سکتی ہیں اور کاخ امراہ کے درو دیوار خاکستر کر سکتی ہیں – میں پاکستان کے بے کس اور مجبور بھوکے ننگے عوام کو اپنی صدیوں کی محرومیوں کے انتقام کے لۓ اٹھ کھڑے ہوتے دیکھ رہا ہوں-ایک ایسی آندھی آئے گی جو سب دھوکہ بازوں لٹیروں اور ملکی غداروں کو بہا لے جائے گی اور کوئی نہیں بچ سکے گا- ڈرو اس وقت سے جب عوام سب رہبر نما راہزنوں کو چوراہے میں الٹا لٹکا دینگے-

الطاف چودھری
09.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*