یوتھیوں کی کراچی پر یلغار-گھراؤ جلاؤ اور فائرنگ

یوتھیوں کی کراچی پر یلغار-گھراؤ جلاؤ اور فائرنگ

کراچی کا امن پھر تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے- ملک دشمن غیر ملکی طاقتوں نے اس دفعہ اس کا ٹاسک غدار الطاف حسین کی بجائے عمران خان نیازی کو دیا ہے- الطاف حسین کراچی کا ایک ڈان تھا جس کی اجازت کے بغیر 35 سال تک شہر میں پتہ بھی نہیں ہلتا تھا-ہر روز دس بارہ قتل وطیرہ تھا- بھتہ خوری لینڈ گرابنگ اور سٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی – الطاف حسین ایک انڈین ایجنٹ ہےاور اس کا کام ملکی امن کو تباہ و بالا کرنا تھا-خدا خدا کرکے 35 سال کے کشت و خون اور بدامنی کے بعد ملکی ادارے اس غدار کا چہرہ بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئےاور شہر کے باسیوں نے سکھ کا سانس لیا-مگر کراچی کا امن ملک دشمن کے مفاد میں نہی ہے اور اب یہی کام وہ عمران خان سےلیناچاہتے ہئں- کل کا واقعہ یوتھیوں کا پاور شو تھا اور شہر میں پھر گھیراؤ جلاؤ شروع کر دیا گیا ہے اور اب یہ تھمنے والا نہیں ہے-حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کے جلسہ کی اجازت پیپلز پارٹی نے لے رکھی ہے مگر انصافیوں نے پہلے ہی وہاں قبضہ کرکے اپنے ٹینٹ لگا لئے اور جب پیلز پارٹی کے کارکن جن میں محترمہ شاہلا رضا بھی شامل تھی دہاں پہنچے تو پی ٹی آئی کے غنڈو ں نے ان پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا اور ملحقہ گلیوں میں چھپے ہوئے اس کے ورکر ز نے ہوائی فائرنگ کرنی شروع کر دی اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی سعی کی-اب علی زیدی نے دھرنے کا اعلان کیا ہے اور 12 مئی کےپی پی پی کے جلسہ کوسبوتر کرنے کی دھمکی دی ہے-جس سے لا محالہ کلیش ہو گا اور شہر کا امن ایکبار پھر تباہ ہو گا اور عمران خان الطاف حسین کی جگہ کراچی کا ڈان بن جائے گا اور پھر وہی بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ لینڈ گرابنگ کا دور دورہ ہو گا مگر اس دفعہ کردار کراچی کے مہاجر نہیں ہونگے بلکہ ڈان عمران خان نیازی کے غنڈے ہونگے- اور ملکہ برطانیہ خان صاحب کو خان بھادر کے خطاب سے نوازے گی-

جعفر از بنگال صاوق از دکن
ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن

الطاف چودھری
08.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*