
مثبت سوچ
سوچ کا انسانی زندگی سے گھرا تعلق ہوتا ہے مثبت سوچ تمہارے کردار میں نکھار پیدا کرتی اور بے دلی یا مایوسی تمہاری صلاحیتوں اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر کرتی ہے اور تم مشکلات اور مصائب کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہتے- مثبت سوچ دل کو شفا بخشتی ہے اور افسردہ دلی اور خشک مزاجی انسان کے رویوں کو زنگ آلود کر دیتی ہے- تماری سوچ اِس بات پر بھی اثر انداز ہوتی ہے کہ تم اپنے کسی منصوبے کو پورا کرو گے یا پھر بےدل ہو کر اِسے بیچ میں ہی چھوڑ دو گے – دین میں مایوسی گناہ ہے – اس لئے ہمیشہ مثبت سوچو-ایسی باتوں پر اپنی صلاحیتیں ضائع نہ کرو کہ فلاں نے تمہاری بے توقیری کی اورفلاں نے تجھے دھوکہ دیا-اس کا فیصلہ تم اللہ پر چھوڑ دو-اللہ سب جانتا ہے اور انصاف والا ہے-
الطاف چودھری
06.05.2018
Leave a Reply