
وطن عزیز کا المیہ – فرنگی گماشتے اور کا سہ لیس
ملک عزیز پاکستان فرنگی گماشتوں کے تسلط میں ہے-ہمارے سارے جج جرنیل سیاستدان کی ڈوریاں بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں اور یہ سارے کے سارے موالی تلنگے اغیار کی کٹھ پتلیاں ہیں اور وہ جیسے چاہتے ہیں انھیں نچاتے ہیں-نواز شریف کےرابطے سعودی عرب سے ہیں-زرداری کے متحدہ عرب امارات سے اور عمران خان کے انگلینڈ اور عالمی ہنودی اور یہودی لابیوں سے-جماعت اسلامی اور دوسرے مذہبی حلقوں کا جھکاؤ عرب ممالک کی طرف ہے اور وہی ممالک ان کی مالیاتی ضروریات پوری کرتے ہیں-اگر نواز شریف نے اقاموں کی آڑ میں ملک سے 300 ارب باہر منتقل کئے ہیں تو عمران خان شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے نام پر امریکہ برطانیہ سے اربوں ڈالر ادھر ادھر کر رہا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے- یہ آدمی ایک بہروپیا ہے اسکا کام صیہونی ایجنڈے کا پروان چڑھانا ہے-برطانیہ میں اس کےیارانے قادیانیوں سے ہیں اور یہ اسکا اظہار باگ دھل کرتا ہے -اسے سرے سے دین میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کا پتہ ہی نہیں ہے-اور المیہ یہ ہے کہ یار لوگ اس موالی کو اپنا نجات و دہندہ سمجھتے ہیں-ہمارے جج صاحبان اور بیوروکریٹ ساری زندگی پلاٹ بنانے اور جنرل زمینیں ہتھیانے میں لگے رہتے ہیں عوام جائے جہنم میں-عوام کو بنیادی حقوق بھی میسر نہیں ہے-نہ روٹی ہے اور نہ ہی کپڑا مکان- یہاں تک کے صاف پانی تک میسر نہیں ہے-ملک کی 3 کروڑ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے- اڑھائی کروڑ لوگ رات کو بھوکے سوتے ہیں-تعلیم تجارت بن گئی ہے -2 کروڑ سکول کی عمر کے بچے سکول سے محروم ہیں-ملک میں افراتفری ہے – قتل وغارت ہے- بھتہ خوری ہے-بوری بند لاشیں ہیں- تھانے عقوبت خانے ہیں- شاید پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں شناختی کارڈ بھی رشوت کے بغیر نہیں بنتے اور قاتل رشوت دےکر چھوٹ جاتے ہیں-ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھیں اور ان فرنگی گماشتوں اور کاسہ لیسوں کو کیفر کردار تک ینچایئں – یاد رکھو جو اپنے حقوق کے حصول کے نہیں لڑتے مٹ جاتے ہیں-
الطاف چودھری
06.05.2018
Leave a Reply