
ہمت مرداں مرد خدا
اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں اپنا مقام پیدا کرو
-یہ دنیا تمہاری میراث ہے کیونکہ یہ اللہ کی ملکیت ہے اور اللہ تمارا ہے- “ہر ملک ملک ماست کہ ہر ملک خدائے ماست “تم ہر ایک کو راضی نہیں رکھ سکتے اس لئے اللہ کو راضی رکھو – اللہ راضی ہو جائے تو وہ دنیا جہاں کی نعمتوں کے دروازے تمہارے لئے کھول دیتا ہے اور تم میں مصائب و مشکلات سے نپٹنے کی ہمت اور ستاروں پر کمند ڈالنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے- کم ہمّت انسان کی بھی کوئی زندگی ہے۔ ایسی زندگی سے تو موت بہتر ہے جس میں انسان دوسرے انسانوں کے سہارے کا حیلہ کرے- ہمت کرو کہ اللہ ہمت والوں کے ساتھ ہوتا ہے-فرمایا گیا السّابِقْون السّابقون، “یعنی آگے بڑھنے والوں کے کیا کہنے، وہ تو ہیں ہی آگے بڑھنے والے-“پھر فرمایا گیا کہ “جو ہمّت والے ہیں اور استقامت کا دامن نہیں چھوڑتے، اْن پر اللہ تعالیٰ کے ملائکہ نازل ہوتے ہیں-تَتَنَزَّلُ عَلَیہِمُ الْمَلَائِکَہ…. اٹھو آگے بڑھو اپنی خودی کو مسلمان کرو اور ہمت کرو-تمہاری مدد کے لئے آج بھی آسمان سے فرشتے قطار اندر قطار اتر سکتے ہیں-
الطاف چودھری
03.05.2018
Leave a Reply