
خلائی مخلوق
صادق آباد میں میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں ان کا مقابلہ نا تو عمران خان سے ہے جسے صرف گیند بلا کھیلنے کے سوا کچھ نہیں آتا اور نا ہی وہ آصف علی زرداری کو اس لائق سمجھتے ہیں اور یہ کہ ان کا مقابلہ ایک غیر مرئی خلائی مخلوق سے ہے- انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مخلوق کون ہے-کبھی یہ خلائی مخلوق ان کے عشق میں گرفتار تھی اور پچھلے تیس پینتیس برسوں پر محیط ایک طویل عرصہ تک ہر الیکشن میں خلا سے جوق در جوق نازل ہوتی تھی اور میاں صاحب کے سر پر ہما کا پرندہ بٹھاتی تھی- اب کی بار اس خلائی مخلوق کی اڑانوں کا رخ دوسری طرف ہے اور ہزار حیلے وسیلوں کے باوجود وہ اپنا رخ بدلنے پر رضامند ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں اور ہما میاں صاحب کے سر سے اڑ کر کسی دوسرے کے سر پر بیٹھنے کے لئے پر تول رہا ہے- میاں صاحب نے اس مخلوق کے آشیرباد سے 300 ارب ڈالر کا مال بنایا ہے اور اسی مخلوق کی مدد سے وہ کرپشن کی اس خطیر رقم کو بیرونی ملک ٹرانسفر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں-مگر شاید چوری کے مال کی تقسیم میں اس خلائی مخلوق اور میاں صاحب کے درمیان معاملات خراب ہو گئے ہیں اور یہ خلائی مخلوق نے بہتر شرائط پر کسی نئے پٹھو سے معاملہ کر لیا ہے اور میاں صاحب کو اپنا دھندہ ٹھپتا دکھائی دے رہا ہے- اسی لئے دہ گلی گلی دھائی دے رہے ہیں کہ “مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں نکالا” اس خلائی مخلوق کے لاڈلے اب کون ہیں یہ میں بھی جانتا ہوں اور آپ بھی ناواقف نہیں ہیں- مجھے فکر ہے ملک کے نہتے مظلوم اوربے کس عوام کی جنہیں نا روٹی میسر ہے اور نا ہی کپڑا اور مکان-ڈرو اس وقت سے جب یہ بھوکی ننگی عوام سڑکوں پر نکل کھڑی ہو گی ار ان سب لاڈلے واڈلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لے گی-
الطاف چودھری
03.05.2018
Leave a Reply