تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے غیر فطری معاشقے کا ڈراپ سین

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے غیر فطری معاشقے کا ڈراپ سین

سینٹ کے انتخابات کا تیاپانجہ جاری ہے اور گھوڑوں گدھوں کی خرید و فروخت کی داستان لیلوی بکرے کی آنت کی طرح لمبی اور گنجلی ہوتی جا رہی ہے اور کرپٹ اور بددیانت سیاستدانوں کا کردار اور گدلا ہوتا دکھائی دے رہا ہے-جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے غیر فطری اتحاد کی ہنڈیا چوراہے میں پھوٹ گئ ہے اور اب ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے-فواد چوہدری اپنے روائتی انداز میں جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق کی میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں – بدتمیز گماشتوں کے ساتھ یارانے کا یہی انجام ہوتا ہے- خان صاحب اور جماعت نے پانچ سال تک چوری کھائی ہے اب گالیاں بھی کھائیں- فواد چوہدری تو کیا انصافیوں کے ہر بچے کو گڑتی ہی گالی کی ہوتی ہے اور یہ جنتے ہی سب سے پہلے اپنی ماں کو گالی دیتا ہے- سینٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ کو ہرانے کے لئے فرشتے قطار در قطار نازل ہوئے تھے اور عمران خان نے ناصرف اپنی پارٹی ممبران کو دھوکے میں رکھا بلکہ آخر وقت تک پرویز خٹک تک کو معلوم ہی نہیں تھا کہ سینٹ کے چئیرمین کے لئے ووٹ لینے والے کا نام کیا ہے- جناب سراج صاحب کے مطابق جب انہیں خٹک صاحب نے ووٹ دینے کے کئے کہا تو استفسار پر انھیں یہ تو پتہ تھا کہ امیدوار بلوچستان سے ہے مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ میر صادق خان سنجرانی ہی- خٹک صاحب کا یہ کہنا کہ “اوپر کا حکم ہے ” ساری بات واضع کر دیتا ہے کہ الیکشن میں فرشتوں کی مداخلت کارفرما تھی- پرویز خٹک اور فھد چوہدری اب جیسی بھی تاویلیں کر لیں بات سراج صاحب کی ہی مصدقہ ہے- سراج الحق نے اب اتحاد سے نکلنے کے لئے مشاورتی اجلاس بلایا ہے – لوٹ کے بدھو گھر کو آئے- بہرحال اگر صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے- چور اچکوں ملک غداروں اور عمران خان جیسے برطانوی فرنگی کاسہ لیسوں سے جتنی جلدی کنارہ کشی اختیار کرلی جائے آخرت کے لئے بہتر ہے- اللہ جماعتیوں کے پچھلے گناہ معاف فرما دینگے-بے شک اللہ بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے-

الطاف چودھری
24.04.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*