عمران خان کے چالیس چور

عمران خان کے چالیس چور

بلآخر بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی اور عمران خان نے صوبہ خیبر پختون خواہ سے تحریک انصاف کے 20 ایم پی ایز کو جماعت سے نکال دیا ہے- شبہ ہے کہ انہوں نے سینٹ کے الیکشن 2018 میں اپنے ووٹ بیچے ہیں اور اسطرح وہ سنگین جرم کےمرتکب ہوئے ہیں- خان صاحب نے انہیں احتساب عدالت میں گھسیٹنے کا عندیہ دیا ہے-‎ یہ عوامی نمائندے فراڈ جیسے گھناﺅے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان افراد نے عوام کو دھوکہ دیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن اور احتساب عدالت کو چھان بین کے پراسیس پر دیانت داری کے ساتھ عمل کرکے انہیں قرار واقعی سزا دینی چاہئے-ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا معاشرہ ہی کرپٹ ہے اور ہر کوئی بہتئ گنگا میں ہاتھ دھو نے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتا- ‎پچھلے دو انتخابات میں اسمبلیوں میں جعلی ڈگریوں والوں کی بھر مار تھی- تعلیم یافتہ نہ ہونا کوئی جرم نہیں۔ ڈگری نہ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں لیکن اپنے آپ کو گریجویٹ ظاہر اور ثابت کرنے کے لئے جعل سازی کا مرتکب ہونا ایک قبیح فعل ہے۔ ہمارے بیشتر ” عوامی نمائندوں “ کے پاس این ٹی این نمبر ہی نہیں ہیں اور وہ انکم ٹیکس کے گوشوارے ہی داخل نہیں کرتے – یہ جمہوریت کے نام پر ملک و قوم کے ساتھ کتنا سنگین مذاق ہے جن اصحاب کو ملک کے قوانین کا علم ہی نہیں ان کے سپرد ملک کے لئے قانون سازی کرنے کی عظیم ذمہ داری سونپنا خود ایک جرم ہے- مگرکیا کریں یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے اور عقل و شعور سے عاری ایک طبقہ ملک کو دھڑا دھڑ لوٹ رہا ہے اور ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کا درپے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے-ملک میں انارکی ہے-افراتفری ہے-اور ملک عملی طور پر چور اچکوں اور غنڈوں کے قبضے میں ہے- ملک کو شریف لوٹ کر کھا گئے ہیں اور اب عمران خان اور چالیس چوروں ملک کی رہی سہی بوٹیاں نوچینگے- سینٹ کے انتخاب نے عمران خان کی منافقت طشت ازبام کر دی ہے پی ٹی آئی کے گماشتوں کی اوقات ظاہر ہو گئی ہے- عمران خان ڈرامہ باز ہے بھڑکیں بھبھکیاں دھمکیاں بائیکاٹ لاک ڈاؤن اور گھیراؤ جلاؤ یہ اسکی سیاست ہے- شور تو یہ احتساب احتساب کا کرتا ہے- مگر یہ خود چور ہے – بھلا چور چور کا احتساب کیسے کر سکتا ہے- جس کسی نے بھی ناجائز ذرائع سے دولت بنائی ہے اور ملک اور قوم کو لوٹا ہے اس کا کڑا احتساب ہونا چاہۓ اور ایک نا ایک دن ضرور ہو گا- آگر اس جہاں میں نہ ہوا تو رب ذوالجلال کی عدالت میں ہو گا جہاں کسی کی سفارش نہیں چلتی اور وہاں ہر ایک کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا-عمران خان کے ارد گرد چور اچکے جمع ہیں -علیم خان فیصل واڈا اور عمران اسماعیل جیسے لینڈ گرابر فراڈیے اور چور اچکے ہیں-جہانگیر ترین مشرف کا دست راست تھا اور چور ہے-اگر ہمیں ملک کو چوروں رسہ گیروں سے بچانا ہے تو ہمیں ان سب ملک دشمنوں کو لٹکانا ہو گا-اٹھو ان سب ملک کے غداروں کو کیفر کردار تک پہنچا دو-

الطاف چودھری
18.04.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*