شریف اور ختم نبوت

شریف اور ختم نبوت

کسی نے نواز شریف کا مکو ٹھپ دیا ہے-تا حیات نا اہلی- کھیل ختم پیسہ ہضم- کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ شخص جو 35 سال تک ملک کےسیاہ و سفید کا مالک رہا اور جس نے 300 ارب ڈالر ملکی خزانے سے لوٹ کر پوری دنیا میں اپنی ایمپائر کھڑی کی اسے بھی اتنا بے توقیر کیا جا سکتا ہے-مگر عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے- وہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے-وہ چاہے تو نمرود کو ایک حقیرکیڑے سے مروا دے، فرعون کو نیل میں ڈبو دے اور قارون کو اس کی ساری دولت سمیت زمین میں دھنس دے-شریفوں کو خدا بھول گیا تھا اور ان کے گندے ہاتھ ناموس رسالت تک پہنچنے کے درپے تھے- دانستہ آیئن میں ختم نبوت کی شق کو ختم کرنا ایک ایسی جسارت تھی جسے اللہ معاف نہیں کرتا-ابھی انہیں اسکا خمیازہ بھگتنا ہے- شریف اپنی غنڈوں اور چور اچکوں کی فوج کو ناموس رسالت کے پروانوں سے لڑانا چاہتے تھے مگر وہ یہ بھول گئے تھے کہ ایک بدبخت سے بدبخت غنڈہ بھی ناموس رسالت کا فدائی ہوتا ہے اور ہر وقت نبی آخر زمان پر اپنی جان نچھاور کرنے پر تیار رہتا ہے-دولتانہ اور جنرل اعظم کا انجام یہ بھول گئے تھے- 300 ارب ڈالر شاید ان سے کوئی واپس نہ لے سکے مگر ناموس رسالت سے غداری کی سزا انہیں ضرور ملے گی-

الطاف چودھری
15.04.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*