خس کم جہان پاک- نواز شریف تا حیات نا ا ہل قرار

خس کم جہان پاک- نواز شریف تا حیات نا ا ہل قرار

نواز شریف تا حیات نا اہل قرار دے دئے گئے ہیں- ان کی نا اہلی آئین کے آرٹیکل62 اے ایف کے تحت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے- اب یہ جاتی عمرہ بیٹھ کر اللہ اللہ کریں اور انہوں نے دھونس دھندلی سے جو دولت جمع کی ہے اس پر سانپ بن کر بیٹھیں اور جو عزت سادات چوراہے میں نیلام ہوئی ہے اس کا ماتم کریں اور رسوائی کے زخم چانٹیں-یہ مکافت عمل ہے جو شریفوں کو نظر نہیں آ رہا جسطرح بلی کو دیکھ کر چوہا اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے اور خود فریبی میں رہتا ہے کہ بلی اسے نہیں دیکھ رہی اور اس کا نوالہ بن جاتا ہے-اب ان میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے جو ہمیشہ چوروں کے مال مسروقہ کی تقسیم کے وقت ہوتا ہے- نون لیگ کے 6 قومی اور 2 صوبائی ممبرز نے قطع تعلق کر لیا ہے اور جنوبی اتحاد محاذ کےنام سے اپنی ایک علیحدہ سیاسی پارٹی بنا لی ہے- ان کا دعوہ ہے کہ انہیں جنوبی پنجاب کے سارے 46 ممبران کی حمایت حاصل ہے- ادھر سیال شریف والے کے زیر اثر ممبران بھی کسی وقت بھی اڑان بھر سکتےہیں- لگتا ہے 2018 میں نا صرف پنجاب میں زرداری کا وزیر اعلی ہو گا بکہ مرکز می بھی شریفوں کی حکومت نہیں بنے گی- قرین قیاس ہے کہ شریف اپنی خفت مٹانے کے لئے 2018 کے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں جو ایک بڑی غلطی ہو گی اور یہ نون لیگ کی خود کشی ہو گی-

الطاف چودھری
14.04.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*