سب کو تختہ دار پر لٹکا دو

سب کو تختہ دار پر لٹکا دو

ملکی سیاسی اور معاشی حالت دگرگوں ہوتی جا رہی ہے-عام لوگ بھوکے مررہے ہیں-بے چارگی ہے بے بسی ہے-غریب اپنے بچوں کو اس امید کے ساتھ بھوکا سلا دیتا ہے کہ کل کہیں نہ کھیں کوئی نہ کوئی مزدوری مل جائے گی اور بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا نصیب ہو گا-نہ بیمار کے لئے دوائی ہے اور نہ ہی غریب معاشرے کے دھتکارے بچوں کے لئے سکول-غریب صرف اس کام کے لئےرہ گیا ہے کہ ان امراء کو اپنا ووٹ دے کر منتخب کرے اور انہیں اپنے پر ظلم کرنے کا اختیار دے دے-اور یہ اسکی پگڑی اچھالتے رہیں اور اس کی عزت سے کھلواڑ کرتے رہیں- ملک میں عدل کے نفاز کی ضرورت ہے اور عدل کا نفاز چور ڈاکوؤں کے مفاد میں کبھی نھیں ہوتا-ان کا کام تو ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا ہوتا ہے تا کہ ان کے کالے دھندے چلتے رہیں اور وہ غریبوں کا خون چوستے رہیں – مجھے امید ہے ملک کے افق پر ایک دن کالی آندھی چلے گی اور ان بے رحم گماشتوں چوروں ڈاکوؤں کو خش و خاشاک کی طرح بھا کر لے جائے گی اور میرا ملک دنیا میں امن کا گھوارہ ہو گا-ان سب گندے انڈوں زرداری نیازی شریف شرفا کو بیچ چوراہے الٹا لٹکا دو-خس کم جہاں پاک –

الطاف چودھری
12.03.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*