ایگزیکٹ کے فارغ التحصیل- ہمارے صاحب بہادران

ایگزیکٹ کے فارغ التحصیل- ہمارے صاحب بہادران

ملک میں اوئے توئے کی سیاست ہے-بہتان بازی گالی گلوچ لعن طعن مخالف کی پگڑی اچھالنا اور دوسرے کی ماں بہن ایک کرنا وطیرہ ہو گیا ہے-ساجھے ماجھے لنگوٹے کس کر آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے کے کپڑے اتار کر اسے ننگا کرنے کی ید ہو رہی ہے-ملک میں بڑے بڑے عہدوں پر تلنگے براجمان ہیں اور یہ قوم کو تباہی کی طرف ہانک رہے ہیں- کسی کو خدا یاد نہیں ہے-بے کس لاچار عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں اور وہ ظلم کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں -نا روٹی ہے نا کپڑا اور نا ہی مکان – انگریزی سکولوں اور مغربی درسگاہوں کے تعلیم یافتہ یہ تلنگے آپس میں لکن چھپائی کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے پر چور چور کے طعنے کس کر طورخم خان جسٹس خان چیف جسٹس بہادرخان جرنیل خان اور مامے خان بنے ہوئے ہیں-لگتا ہے کہ تہذیب ان کے قریب سے بھی نہیں گزری اور ان کی درسگاہوں میں اخلاق کا مضمون پڑھانا ممنوع تھا- اس ملک کے سب جج جرنیل نام نہاد بیوروکریٹ چوڑے چمار ایگزیکٹ یونیورسٹوں کے فارغ التحصیل ہیں اور انھوں نے شاید کاپی کتاب کی شکل تک نہیں دیکھی-ایگزٹ یونیورسٹی دنیا کی ہر ڈگری کرواتی ہے- ماسٹر ان پی سی ایس – ماسڑ ان سی ایس ایس ، ماسڑ آف ججز ان پاکستان ، پی ایچ ڈی ان چیف جسٹس پاکستان، ماسڑ ان سٹیٹ سیکرٹری ، ماسٹر آف آرمی چیف ان پاکستان اور تو اور ماسڑ آف پولیٹیکل تلنگاز ان پاکستان کی اعزازی ڈگری بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں-اسی لئے اب ملک میں تلنگے سیاست دانوں کی بھرمار ہے-اور میری قوم سو رہی ہے اور اگر کوئی مرد آہن اسے خواب غفلت سے بیدار کرنے والا پیدا نہ ہوا تو یہ سوتے سوتے ایک دن سو جائے گی- اٹھو اپنے بچوں کے ان قاتلوں کو پہچانو اور انہیں بچ چوراہے لٹکا دو- ورنہ یاد رکھو یہ درندے فرنگی گماشتے تمہاری نسلوں کو بیچ چوراہے ذبحہ کرکے کچا چبا جایئنگے-

الطاف چودھری
16.02.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*