
نواز شریف بد دیانت ہے
ہاں نواز شریف بد دیانت ہے – کم و بیش 35 سال پر محیط ایک طویل عرصہ تک وہ اور اسکے بھائی بھتیجے بھانجے اور چمچے کھڑچے اقتدار پر براجمان رہے اور ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرتے رہے اور برطانیہ امریکہ سعودی عرب قطر اور متحدہ عرب امارات میں اپنے اثاثے بناتے رہے- اور مملکت خداد پاکستان میں بسنے والے غریب لاچار اور بے کس عوام روٹی کے ایک ایک ٹکرے کو ترستے رہے-غریب کے لئے نہ مکان دکان اور نہ ہی اسکے بچوں کے لئے سکول نہ کاپی کتاب اور نہ ہی قلم دوات-شریف خاندان کی کرپشن بے حساب ہے-نواز شریف اربوں کی کرپشن کاحساب دینے کی بجائے خود کو پوتر ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے اور سب کی کرپشن بے نقاب کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے-چور مچائے شور چور چور-میاں صاحب کہتے پھر رہے ہیں کہ ان پر کرپشن کا الزام ثابت ہی نہیں ہو سکا- میاں صاحب آپ کی آمدنی سے زیادہ اساسے ہی آپ کی کرپشن کا سب سے بڑا ثبوت ہیں-آپ پنتیس سال تک حکومت میں رہے ہیں آپ دنیا کے ایک عظیم ایٹمی ملک کے سربراہ تھے اور آپ ایک چھوٹے سے ملک کے اقاما ہولڈر تھے – آپ کا یہ فعل خود ملک کی بدنامی ہے-آپ نے ملکی دولت ناجائز ذرائع سے لوٹی ہے -آپ اپنی ساری دولت غیرمشروط ملکی خزانے میں جمع کروائیں اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں- اسی میں آ پ کی بھلائی ہے-ورنہ جب حشر کا میدان برپا ہو گا تو اس فاقوں مری قوم کا ہاتھ ہو گا اور آپ کا گریبان- یاد رکھو خدا جبار ہے اور قہار ہے اور اسے اسکی زمین پر ناجائز ذرائع سے دولت جمع کرے والے بندے پسند نہیں ہیں اسنے ایسے لوگوں کے لئے جہنم میں آگ تیار کر رکھی ہے جسکا ایندھن پتھر ہیں-اللہ کے قہر کو آواز مت دو وھ چاہے تو قارون کو اسکی ساری دولت سمیت زمین میں دفن کر دے اور نشان عبرت بنا دے-
الطاف چودھری
05.02.2018
Leave a Reply