کوئی مرغی چور کوئی ہیلی کاپٹر چور

کوئی مرغی چور کوئی ہیلی کاپٹر چور

ہم ہمیشہ سے مرغی چور بکری چور یا مج ( بھینس) چور کا سنتے تھے – پھر ہم ریلوے کے پورے کے پورے ریلوے انجن کے ہضم کرنے کا واویلہ بھی سنتے رہے اور اب عمران خان کےمتعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ صوبہ کے پی کے کا ہیلی کاپٹر ہی ڈکار کر کرگئے ہیں- بڑے لوگوں کے بڑے کام – نواز شریف خان صاحب کو ہیلی کاپڑ کی چوری کا طعنہ دینے سے پہلے ان کے رتبے کا بھی خیال کر لیاکریں- خان صاحب بڑے آدمی ہیں کوئی بڑی چیز پر ہی ہاتھ صاف کریں گے کوئی بکری یا مرغی تھوڑے ہی چوری کرینگے- عمران خان تلنگا ہے اور اسے مفت کا مال کھانے کی بچپن ہی سے عادت ہے – اس نے تو بطور کرکڑ شرٹ بھی اپنی خرید کر کبھی نہیں پہنی- اسکا ساری زندگی ہی مفتا گیا رہا ہے- کبھی اپنے یہودی سسر گولڈ سمتھ کا مال اور کبھی جہانگیر ترین کا جہاز- 600 کنال کا بنی گالہ کا وسیع و عریض محل بھی اسے سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ نے دان کیا ہے- اب کے پی کی کی حکومت ان کے ہاتھ میں ہے- یہ سیاہ کریں یا سفید کریں-اور تو اور تحریک انصاف کے چھوٹے چھوٹے بلونگڑے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں- اور جو دو پہیوں والا سائیکل بھی آفورڈ نہیں کر سکتے تھے وہ بھی ایک غریب صوبے کے وسائل ناجائز استعمال کر رہے ہیں- عون چودھری نعیم الحق ابرار حسین اورہمارے دوست چوہدری فواد جیسے بھی ہیلی کاپڑ کے بغیر دو قدم بھی نہیں چل سکتے-شاید ان کے پیروں میں مہندی لگی ہوئی ہے-بھکے جٹ کٹورا لبا پی پی آپھریا-لوگوں ان تلنگوں بکری مرغی چوروں سے ہشیار رہو- غلطی کرو گے تو یہ گلیوں کے غنڈے بونگے نشئی اور بغیر پروں کے جہاز تمہارے بچے بھی بیچ کر کھا جائینگے-

الطاف چودھری
05.02.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*