احتساب

احتساب

مملکت خداداد پاکستان کو سب نے مل کر لوٹا ہے- مہاجروں نے لوٹا ججوں نے لوٹا جرنیلوں نے لوٹا اور جاگیرداروں سیاسدانوں نے لوٹا اور بار بار لوٹا- سرے محل اور سوس بینک کا بہت شور تھا اور وہی لوگ جو اس کیس میں ملوث تھے انہوں نے ہی چیخ چیخ کر پناما پناما کا شور مچایا – اس کے بعد کوئی اور کرپشن کا کیس نکلے گا اور پہلے سارے کیس پس منظر چلے جائیں گے- اور یہی سیاست دان اس کیس پر اس وقت تک شور مچاتے رہیں گے جب تک کوئی دوسرا کیس منظر عام پر نہیں آ جاتا- اور یہ کرپشن جاری ہے اور جاری رہے گی کیونکہ سب چوروں کا یہاں ایکا ہے اور ان کا ایجنڈا ملک کو لوٹنا ہے احتساب کرنا نہی ہے- یہ سب چور ہیں اور چور چور کا حساب کبھی نہی کرے گا -زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن بے حساب ہے-نواز شریف اربوں کی کرپشن کاحساب دینے کی بجائے خود کو پوتر ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے اور سب کی کرپشن بے نقاب کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے-چور مچائے شور چور چور-میاں صاحب کہتے پھر رہے ہیں کہ ان پر کرپشن کا الزام ثابت ہی نہیں ہو سکا- میاں صاحب آپ کی آمدنی سے زیادہ اساسے ہی آپ کی کرپشن کا سب سے بڑا ثبوت ہیں-آپ پنتیس سال تک حکومت میں رہے ہیں آپ دنیا کے ایک عظیم ایٹمی ملک کے سربراہ تھے اور آپ ایک چھوٹے سے ملک کے اقاما ہولڈر تھے – آپ کا یہ فعل خود ملک کی بدنامی ہے-آپ نے ملکی دولت ناجائز ذرائع سے لوٹی ہے -آپ اپنی ساری دولت غیرمشروط ملکی خزانے میں جمع کروائیں اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں- اسی میں آ پ کی بھلائی ہے-ورنہ جب حشر کا میدان برپا ہو گا تو اس فاقوں مری قوم کا ہاتھ ہو گا اور آپ کا گریبان- قوم کو ایک انقلاب کا انتظار ہے-جو ان سب طاقتور چوروں کا بلا دریغ احتساب کر سکے- عمران خان نا روائتی سیاستدان ہے او نا ہی انقلابی ہے- اس میں اتنی جرآت نہی کہ وہ انقلاب کا نام بھی زبان پر لا سکے- وہ انقلاب کو اپنی لبرل زبان میں “تبدیلی” کہتا ہے تا کہ اس کے ارد گرد غریب کش سرمایہ دار اس سے ناراض نہ ہو جائیں- اصل میں عمران خان اور اس کے ٹولے نے ملک میں انقلاب کا راستہ روکا ہے تا کہ اس ملک کے مجبور اور بے بس غریبوں کا اور خون نچوڑا جا سکے- مگر ایک حقیقی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے – جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو اللہ مظلوم کی مدد کے لۓ آسمان سے ابابیل بھیج دیتا ہے اور ظلم کو بحرحال مٹنا ہوتا ہے- اس وقت ہر ظالم کو ظلم کا حساب دینا ہوتا ہے-

الطاف چودھری
04.02.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*