شیخ رشید استعفی دینے سے انکاری

شیخ رشید استعفی دینے سے انکاری

شیخ رشید نے 17 جنوری 2018 کو لاہور کے اپوزیشن کے جلسہ عام میں ملکت خداداد پاکستان کی مقدس پالیمنٹ پر ہزار بار لعنت بھیجتے ہوئے مستعفی ہونے کا جو اعلان کیا تھا وہ انہوں نے موخر کر دیا ہے-ادھر قادری صاحب بھی کنیڈا واپس جا رہے ہیں اور تحریک قصاص چلنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی ہے- آصف زرداری اور عمران خان نیازی نے ماڈل ٹاؤن کے مقتولوں کا شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سے انتقام لینے میں قاوری کا ساتھ دینے اور ساتھ جینے مرنے کی جو قسمیں کھائی تھیں وہ سب ہوا ہو گئی ہیں- اب پتہ نہیں کہ قادری صاحب کنیڈا یاترا سے کب واپس آئینگے اور قاتل کب انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے- شیخ رشید مشرف کا دست راست تھا اور جامعہ حفضہ کی بچیوں کے قتل عام میں برابر کا شریک تھا – آج بھی ان بچیوں کی بے چین روحیں اسلام آباد پر منڈلا رہی ہیں اور اپنے خون کا حساب مانگ رہی ہیں- اس کے مقدر میں رسوائی لکھ دی گئی ہے اور یہ اس جہاں میں چیختا چلاتا اور بھٹکتا رہے گے اور مر جائے گا- رسوائیی اس کا مقدر ہے – ویسے بھی ملک کی عنان حکومت شیخ رشید اور عمران خان جیسے تلنگوں کے سپرد نہیں کی جا سکتی- یہ بہروپئے مداری ہیں ملک بیج کر کھا جائینگے-

الطاف چودھری
02.02.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*