نواز شریف اور مجیب الرحمن

نواز شریف اور مجیب الرحمن
نواز شریف سٹھیا گیا ہے بہکی بہکی ناتیں
کرتا ہے-شریف خاندان لاہور کا ایک متوسط خاندان تھا نا تیرہ میں تھا اور نہ تینوں میں-ضیاء کے لاہور کےفوجی گورنر غلام جیلانی نے اسے اسٹبلشمنٹ سے متعارف کروایا اور آیئ ایس آئی کے کے سربراہ جنرل حمید گل نے اسے فخرایشیا بنایا-اور اس نے 35 سال تک بطور چیف منسڑ پنجاب اور پرائم منسڑ پاکستان بلاشرکت غیر ملک پر حکومت کی اور خوب دولت بنائی جوبلآخر اسکے زوال بنتی دکھائی دےرہی ہے- اب آئ ایس آئ کی ترجیحات کچھ اور ہیں- بنیادی طورپر شریف کاروباری لوگ ہیں اور سیاست سے لابلد ہیں- ان کی سیاسی اور علمی بصیرت کہ کون سی بات کہاں اور کس وقت کہنی ہے یہ کورے نظر آتے ہیں- مجیب الرحمن ایک راء کا ایجنٹ تھا اور غدار وطن تھا- اس نے وطن عزیز پاکستان کو نا صرف دو لخت کیا بلکہ وہ لاکھوں محب وطن پاکستانیوں کا قاتل بھی ہے-میاں صاحب فوجیوں سے اپنی رنجش کی وجہ سے اسے محب وطن قرار دے رہے ہیں جو بات نہ صرف انکےلئے بلکہ ان کے مشیران کے ماتھے پر بھی کلنک کا ٹیکہ ثابت ہو گی – کسی غدار وطن کو محب الوطنی کے سرٹیفکیٹ باٹنا خود غداری کے مترادف ہے- میاں صاحب کو اپنے خیالات ٹھیک کرنے ہونگےیا اپنے فرنگی کاسا لیسوں مشیران اور وزیران کو بدلنا ہو گا- میاں صاحب احتیاط لازم ہے یہ نہ ہو کہ نمازیں بخشواتے بخشواتے روزے بھی گلے پڑ جائیں-یاد رکھیں قوم کا حافظہ کمزور نہیں ہے- اسے بات صدیوں نہیں بھولتی- ملک و ملت کے غدارمجیب الرحمن تو کیا قوم تو بنگال کے میر جعفر اور دکن کے میر صادق کی غداری کے زخم بھی ابھی تک سھلا رہی ہے-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*