
قیادت بدلو
ہمارے حکمرانوں نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے-ان غاصبوں نے ملکی وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ بے کس اور مجبور عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانک رہے ہیں-ان کے بچے تو لندن اور پیرس کی درسگاہوں میں پڑہتے ہیں اور غریب بچوں کے ہاتھوں میں یہ کم عمری میں ہی ہتھوڑا چھینی یا ہانڈی ڈوئی پکڑا دیتے ہیں- ہسپتالوں کی حالت نگفتابہ ہے- دو تہائی آبادی ہپاٹیٹس جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہے مگر صاحب اقتدار احباب کی بلا سے- غریب مرے یا جئے انہیں کیا اور یہی بات ملک عزیز پاکستان کی پسماندگی کی وجہ ہے- پاکستان ایک ناکام ریاست نہیں ہے بلکہ عنان جکومت ایک نا اہل اور خود غرض قیادت کے ہاتھوں میں ہے- اس لۓ اگر تم ملک بچانا چاہتے ہو تو اپنی اس نااہل قیادت کو بدلو اور اس کام کر پورا کرنے کے لۓ انقلاب کی ضرورت ہے – ایک ایسا انقلاب جو جرآت ہمت اور خون مانگتا ہے- لیکن یہ بات ایک بیمار نسل کے بس کا روگ نہیں ہے- قوم کو ایک ایسے مسیحا کی ضرورت ہے جو اس کے بیمار جسم میں ایک نئی روح پھونکے اور اسے دنیا میں رہنے اور حکمرانی کے رموز سے آشنا کرے- شاید اس مسیحا کے انتظار میں صدیاں لگ جائیں-مگر مجھے یقین ہے کہ ایک دن یہ قوم ضرور جاگے گی اور دنیا کی قیادت کرے گی-
الطاف چودھری
Leave a Reply