نواز شریف

نواز شریف

‎میاں برادران سارا پاکستان کھا کر بھی ڈکار مارنے پر نہیں آ رہے- بھولے بنے شھر شھر نگر نگر پوچھتے پھر رہے ہیں کہ “مجھے کیوں نکالا” – کرائے کے لوگوں سے جلسے جلوس کرکے وہ خود کو بہت سیاسی لیڈر سمجھ رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح یہ اپنی کرتوتوں کوچھپانے کے لئے اسٹبلشمنٹ کو کسی نہ کسی طرح کوئی نہ کوئی غیر آئینی اقدام اٹھانے پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں- لیکن لگتا ہے کہ اس وفعہ یہ ان کے دھوکے میں آتی دکھائی نہیں دے رہی- نواز شریف کو ہر کسی سے پنگا لینے کا شوق ہے- انھوں نے جونیجو سے بے وفائی کی اور وزیر اعظم بن بیٹھے – جنرل حمید گل کو اسنے کک کیا جو اسے فخر ایشیا کہتا نہیں تھکتا تھا- غلام اسحاق سے اسکا پھڈا تھا- جنرل آصف جنجوعہ اور جہانگیر کرامت سے بھی اسکی نہ بن سکی-مشرف اسکا بھی باپ نکلا اور اس کے وار کرنے سے پہلے ہی اس نےاسے دبوچ لیا جس پر یہ ابھی تک دانت پیس رہا ہے اور اسکی ابھی تک اسے ہتھ کڑی لگانے کی خواہش ہے-پاناما ڈان لیکس اور حدیبیہ اس کے گلے کی ہنڈی بن گئی ہے جسے اسکا نگلنامشکل نظر آ رہا ہے- لیکن عقیدہ ختم نبوت سے کھلواڑ کی جسارت کرکے شریفوں نے دنیا کے ساتھ اپنی عاقبت بھی خراب کر لی ہے اور شریفوں کے لئے اب 2018 کا الیکشن لڑنا تو درکنار الیکشن کیمپین چلانا بھی نا ممکن ہو گیا ہے-جو بھی ناموس رسالت سے کھلواڑ کرنے کی جسارت کرے گا دنیا میں بھی ذلیل اور رسوا ہو گا اور آخرت میں جھنم بھی واصل ہو گا-

‎الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*