رواداری اور لبرل ازم

رواداری اور لبرل ازم

‎ایک مسلمان کا ﷲ اور اس کے رسول ﷺ پر کامل ایمان ہوتا ہے- اسی لئے ملحد مرتد اس کے دشمن ہو جاتےہیں اور اسے زک کرنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں-ایک مسلمان کو ان طاغوتی گماشتوں کی چیرہ دستیوں کا توڑ کرنے کے لئے ہمہ وقت کمربستہ رہنا ہوتا ہے
‎تاکہ یہ اپنی ریشہ دوانیوں سے اس کرہ ارض کے امن کو تباہ نہ کر سکیں- ہمارے نبی اس جہان کے لئے رحمت العامین ہیں اور ایک مسلمان امن کا داعی ہے-
‎اسلام بردباری رواداری اور انسانی بھائی چارے کا درس دیتا ہے- فرمایا گیا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے-
‎اسلام ہمسایہ کے حقوق کی اتنی تلقین کرتا ہے کہ صحابہ کو گمان ہوا کہ کہیں ہمسائے کو وراثت کا حقدار قرار نہ دے دیا جائے- مگر اسلام لبرل نہیں ہے – لبرل ازم یہ ہے کہ انسان بے حیائی اور بے غیرتی دیکھے تو کبوتر کی طرح اپنی آنکھیں بند کر لے اور دین کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے خدا اور اس کے رسول کی ناراضگی مول لینےسے بھی نہ کترائے-مسلمان کا ایمان ہے کہ خدا ایک ہے اور محمد عربی ختم النبین ﷺ ہیں اور جو کوئی بھی اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے اس پر اپنا لبرل پنا دکھانے کی کوشش کرے گا دنیا میں بھی ذلیل و خوار ہو گا اور اپنی آخرت بھی خراب کرے گا-

‎الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*