
وطن کی باتیں …جرمنی سے
22 اکتوبر 2016
Göttingen, Germany
2 نومبر عمران خان کا اسلام آباد کا دھرنا
پاناما لیکس کی بد روحیں اسلام آباد کے گرد منڈلا رہی ہیں اور نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے- لیگیوں کے لاکھ جتنوں کے باوجود انصافیے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں- عمران 2 نومبر کو اسلام آباد کا گھیراؤ کرینگے اور اس وقت تک وہاں دھرنا دینگے جب تک نواڑ شریف استعفی نہیں دے دیتے یا آسمان سے فرشتے نازل نہیں ہو جاتے اور اسلام آباد کو فتح نہیں کر لیتے- کہتے ہیں فرشتوں کو اس شہر سے بہت پیار ہے اور وہ اس شہر میں زیادہ عرصہ تک ناریوں کی موجودگی برداشت نہیں کر سکتے- فرشتوں کے آنے کے بعد نواز شریف کا تو پتہ نہیں کیا ہو گا مکر عمران خان لندن پندھار جائنگے اور راوی بس چین ہی چین لکھے لگا- اور نا رہے گا بانس اور نا بجے گی بانسری-
الطاف چوہدری
Leave a Reply