ملک انارکی کی راہ پر

وطن کی باتیں …جرمنی سے
21 اکتوبر 2016
Göttingen, Germany

ملک انارکی کی راہ پر

وطن عزیز کا ہر فرد بے چینی کا شکار ہے-عام آدمی کو ڈھنگ کی روٹی بھی میسر نہیں ہے- تعلیم کا فقدان ہے – کوئی بیمار ہو جاۓ تو دوائی کے پیسے نہیں ہوتے- کوئی مر جاۓ تو کفن دفن کے پیسے نہیں ہوتے-عنان حکومت چند قاتلوں بھتہ خوروں اور لینڈ مافیہ کے ہاتھوں میں ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اپنے اثاثے بناتے ہیں-گلی گلی غنڈوں کا راج ہے- ہر چور اچکا یہاں چوہدری ہے اور غریب کی عزت سر عام نیلام ہوتی ہے – شریف کی پگڑی اچھالی جاتی ہے اور غریب کی بیٹی کے سر سے آنـچل نوچے جاتے ہیں- تھانے عقوبت خانے ہیں اور سرکاری وردی میں یہ بھیڑیے ہیں جو چوروں اور رسہ گیروں اور لینڈ مافیہ کی پشت پناہی کرتے ہیں اور شرفاء کی سر عام تذلیل کرتے ہیں- غرض یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے- اور اصلاح کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*