کرب و بلا

وطن کی باتیں …جرمنی سے
11 اکتوبر 2016
Göttingen, Germany

کرب و بلا

صبر خلیل بھی ہے عشق قتل حسین بھی ہے عشق – معرکہ وجود میں بدرو حنین بھی ہے عشق

ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے خدا فرعون کی رعونیت کو مٹانے کے لۓ موسی پیدا کرتا ہے اور یزیدیت کو مٹانے کے لۓ حسین بھیجتا ہے- کفر کا مٹنا مقدر ہوتا ہے اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے-

واقعہ کربلا انسان کو ظلم و بربریت کے آگے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے – ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوم کی مدد کرنا انسانیت کی معراج ہے اور یاد رکھو ظلم سہنے والا اور ظلم کرنے والا دونوں ظالم ہوتے ہیں-اگر کوئ قوم ظلم کے آگے سرنگوں ہو جاۓ تو مٹ جاتی ہے-

آج دنیا میں ظلم ہے بربریت ہے اور بے کس اور لاچار آنسانوں کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے- عراق ہو سیریا ہو لیبیا یا افغانستان ہو یا وادی چنار جموں و کشمیر ہو طاغوتی طاقتوں نے امن کو تہہ و بالا کر رکھا ہے- بستیوں کی بستیاں اجڑ گئی ہیں- شہروں کے شہر ملیامیٹ ہو گۓ ہیں- بھوک ہے افلاس ہے آہیں ہیں سسکیاں ہیں چیخیں ہیں دہائی ہے- ننھے ننھے بچے بلک رہے ہیں نا ہی خوراک ہے اور نا ہی دوائیاں ہیں- مگر ظالم کا دل نہیں پسیج رہا- شاید اسے خدا یاد نہیں ہے-

کیا ظالم کے ظلم سے ان بے بس مظلوموں کو بچانے آج کوئی اور حسین آۓ گا بالکل ایسے ہی جیسے اس نے آج سے 1400 سال پہلے طاغوتی طاقتوں سے اپنے نانا کے دین کو بچایا تھا اور مجھے امید ہے وہ ضرور آۓ گا اور دنیا میں امن کا سورج ضرور طلوع ہو گا- کیونکہ حق و باطل کی جنگ میں فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور باطل نے بالآخر مٹنا ہوتا ہے-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*