
وطن کی باتیں… جرمنی سے
02 اکتوبر 2017
Altaf Hussain
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
www.thepakistannews.net
Tel:-0491707929561
انقلاب
ملک میں غنڈوں بدمعاشوں چور اچکوں رسہ گیروں ظالموں سفاکوں اور موالیوں کی حکومت ہے- شریف شرفا اپنی عزت بچاتے پھر رہے ہیں- غریب غربا کے بچے جب بھوک سے بلبلاتے ہیں تو دل دہلا دینے والا منظر ہوتا ہے- 20 کروڑ انسانوں کو بنیادی ضرورتیں بھی میسر نہیں ہیں- نہ روٹی ہے نہ کپڑا ہے اور نہ ہی رہنے کے لۓ مکان ہے- غریب بچے کے لۓ نہ سکول ہے نہ قلم دوات ہے اور نہ ہی قاعدہ کتاب ہے- گلی گلی بلوے اور دھرنے ہیں- جج جرنیل قوم کو تباہی کے عمیق گڑھوں میں ہانک رہے ہیں- خون ہے آگ ہے بوری بند لاشیں ہیں آہیں ہیں سسکیاں ہیں نالے ہیں فریادیں ہیں اور محرومیاں ہیں- ملک ایک انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے ڈرو اس وقت سے جب مظلوم کا ہاتھ ہو گا اور تمہارا گریبان – اس وقتٹ تمہیں غریب کے غم و غصہ سے کوئی نہیں بچا سکے گا اور موت تمہارا مقدر ہو گی-
الطاف چودھری
Leave a Reply