انصافیوں کی حکومت

وطن کی باتیں… جرمنی سے
30 ستمبر 2017
Altaf Hussain
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
www.thepakistannews.net
Tel:-0491707929561

انصافیوں کی حکومت

آگر ایمپائر نے ساتھ دیا اور تحریک انصاف کی حکومت بن گئی تو یہ تبدیلی کے نام پر ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب کی بجاۓ گٹار یا طبلہ سرنگی پکڑا دے گی اور چادر یا برقع کی جگہ بکینی لے لی گی اور یاروں کے وارے نیارے ہو جائیں گے- تبدیلی جو آ جاۓ گی – اب پتہ نہیں ہے کہ اس وقت جناب سراج الحق صاحب گٹار بجائیں گے یا طبلہ یا سرنگی- وہ منظر کتنا قابل دید ہو گا جب لیاقت بلوچ وزیر مذہبی امور ہونگے اور عیسی خیلوی وزیر ثقافت- جہانگیر ترین پنجاب کا وزیر اعلی ہو گا اور مشرف کا طیارہ لاہور لینڈ کرے گا اسد عمر ملک کا وزیر دفاع ہو گا اور اپنے باپ جناب جنرل عمر کو ان کی مشرقی پاکستان میں خدمات کے عوض تغمے دے گا- لائق بیٹا جو ہوا- اسکا بھائی محمد زبیر کراچی کا گورنر عشرت العباد کی طرح اسی تنخواہ پر کام کرتا رہے گا اور نواز شریف کی شان میں قصیدے لکھنے کا کام کرے گا- شیدا ٹلی شیدا گھڑیال بن جاۓ گا اور ان سب کی ماں بہن ایک کرے گا- بات شاید آپ کی سمجھ میں نہیں آئی میرے بھی نہیں- دیکھا تبدیلی آ گئی ہے اور عقل کوچ کر گئی ہے- ہے نا؟ اب بیٹھے ڈھول بجاؤ اور بھوکے مروں- جمائما کا قرض بھی تو اتارنا ہے- بھوکے مرنا اس سے بہتر ہے کہ انسان مقروض مرے- بہتر ہے کہ آپ مرنے سے پہلے اپنے قرضے جناب جہانگیر ترین کی طرح ہڑپ کر لیں تا کہ قبر میں اس کے حساب کتاب کا رونا دھونا نہ ہو-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*