انسان قابل تعظیم ہے

وطن کی باتیں… جرمنی سے
17 اگست 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
www.thepakistannews.net
Tel:-0491707929561

انسان قابل تعظیم ہے

ایک انسان کی عزت و تکریم سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز بھی مقدم نہیں ہے اس لۓ ایک صحت مند معاشرے کا اخلاقی اور قانونی فرض ہوتا ہے کہ وہ کمزور اور ناتوان لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرے-اسلام میں ظالم کو ظلم سے روکنا جہاد ہے – کہا گیا ہے کہ جب تم میں سے کوئی برائی ہوتے ہوۓ دیکھے تو اسے ہاتھ سے روکے اور اگر وہ اس کی استعداد نہ رکھتا ہو تو اسے زبان سے سے روکے اور اگر اس میں اتنی بھی طاقت نہ ہو تو اسے دل میں برا مانے اور یہ ایمان کی کمزور ترین حالت ہے- پاکستانی معاشرہ انحطاط پزیر ہے نفسا نفسی ہے ظم ہے بربریت ہے وحشت ہے درندگی ہے آگ ہے خون ہے بے چارگی ہے -سیاست دانوں نے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لۓ گلی گلی غنڈے پال رکھے ہیں جو شریفوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں غنڈہ گردی اور رسہ گیری کرتے ہیں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور ہیں- ملک میں انارکی ہے کرشن ہے دھوکہ دہی ہے پانامی ہے جج جرنل بیوروکریٹ سب ایک ہی رنگ رنگے ہوۓ ہیں- تھانے عقوبت خانے ہیں اور افسر شاہی کرپٹ ہے-سارا سسٹم ہی خراب ہے-غریب کو نا روٹی ملتی ہے نا کپڑا اور نا ہی انصاف-

سوچتا ہوں اس ملک سے ظلم کے اندھیرے کب چھٹیں گے- اور انسان انسان کی تعظیم کرنا کب سیکھے گا-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*