خان اور چوہدری کی ملاقات

وطن کی باتیں….. جرمنی سے
14 اپریل 2016

پاناما لیکس (10)

خان اور چوہدری کی ملاقات

عمران خان لنگوٹا کس کر نواز شریف کے پیچھے پڑ گۓ ہیں اور ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں قبل از وقت انتخاب کی افواہ گردش کرنے لگی ہے- بات یہ بھی ہو رہی ہے کہ نواز شریف کا علاج شاید طوالت اختیار کر لے اس لۓ حکومت کا سیٹ اپ جناب اسحاق ڈار کے سپرد کر دیا گیا ہے جنہیں محترمہ مریم نواز اسسٹ کر رہی ہیں-

ادہر آج عمران خان اور چوھدری نثار ایک ہی فلائٹ سے لندن پہنچے- کیا یہ ایک حسن اتفاق تھا؟ عمران خان اور چوہدری نثار کی دوستی بہت پرانی ہے اور دونوں ہی ایک دوسرے کے متعلق نرم گوشہ رکھتے ہیں – دونوں ایچی سن کالج کے دوست ہیں اور چوھدری صاحب اس کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے جہاں عمران خان کھیلا کرتے تھے- چوہدری نثار نے ایک پریس کانفرنس میں خان صاحب کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے خان صاحب نے منظور کر لیا تھا مگر کسے معلوم تھا کہ یہ ملاقات زمین پر نہیں فضاؤں میں ہو گی-

چرہدری صاحب سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کا جلسہ اسلام آباد ہی میں ہو گا اور چوہدری نثار کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے-

چوہدری نثار ایک طاقت ور وزیر ہیں اور نواز شریف کے پر اعتماد ساتھی ہیں اور میاں صاحب انکی بہت عزت کرتے ہیں – محب وطن ہیں اور ہمیشہ لگی لپٹی کے بغیر سچی بات کرتے ہیں – بعض لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ میں “ن “نثار کی بھی ہو سکتی ہے- شاید یہ بات شریف خاندان کو اچھی نہ لگتی ہو- “ن ” نمک کے ساتھ بھی لگتی ہے اور ہماری تاریخ نمک حلالی اور نمک حرامی کی داستانوں سے بھری پڑی ہے-

اللہ میرے وطن کو نمک حراموں نے بچاۓ

الطاف چوہدری
Back to Conversion Tool

Urdu Home

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*