
13 اپریل 2016
پاناما لیکس (9)
جمہوریت احتساب کا نام ہے
وزیر اعظم لندن پہنچ گۓ ہیں یہاں وہ اپنا طبعی معائنہ کروائیں گے مگر چوہدری نثار صاحب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم علاج کروانے وہاں گۓ ہیں اور وہ چار پانچ دن وہاں رہیں گے- لندن ائیر پورٹ پر انھوں نے کہا کہ انکا پاناما لیکس سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور کچھ لوگ پاکستان میں جمہوریت کی بساط الٹنا چاہتے ہیں اور ان سےملک کی معاشی ترقی دیکھی نہیں جاتی- میاں صاحب شفافیت جمہوریت کی اساس ہے اور احتساب ضروری ہے – جو لوگ جمہوریت کی رٹ لگاتے ہیں اور احتساب سے بھاگتے ہیں تو وہ جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کرتے-
پاناما لیکس کا پنڈورہ پاکستان میں ایک خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اپوزیشن دھرنے مرنے پر آمادہ نظر آ رہی ہے اور عمران خان نے راۓ ونڈ کا محاصرہ کرنے کی دھمکی دی ہے-
اسوقت نواز حکومت دباؤ میں ہے اور جن کے نام پاناما لیکس میں نام نہی ہیں انھیں اس موقعہ سے فائدہ اٹھانے کی بہت جلدی ہے انھیں خدشہ ہے کہ لیکس کے اگلے ایڈیشن میں ان کا نام بھی نہ آ جاۓ- یہ حقیقت ہے کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں اور حرام ان کے منہ لگا ہوا ہے سیاستدان جج اور جرنیل سب کرپٹ ہیں اور یہ صدیوں سے ملک کے غریب عوام کی زندگی اجیرن کۓ ہوۓ ہیں- ملک میں بے روزگاری ہیں غربت ہے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے اور یہ لوگ ملکی وسائل پر سانپ بنے بیٹھے ہیں- جمہوریت عوام کے بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی ضمانت دیتی ہے میں نے اس جمہوریت کا اچار ڈالنا ہے جو میرے بچوں کو دو وقت کی روٹی بھی مہیا نہ کے سکے-
جس کھیت سےدہقان کو میسر نہ ہو روزی – اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو
ہمیں اٹھنا ہے ان طاغوتی طاقتوں کے خلاف جو ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں جب تک انھیں لگام نہیں دی جاۓ گی ملک کے حالات نہیں بدل سکتے-
اللہ میرے ملک کو اپنی آمان میں رکھے
الطاف چوہدری
Leave a Reply