
وطن کی باتیں… جرمنی سے
03 اگست 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
www.thepakistannews.net
Tel:-0491707929561
عائشہ گلالئی کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے-
بات ہے کہ بڑھتی ہی جا رہی ہے اور ایک عورت اکیلی پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے تلنگوں کے خلاف ڈٹ گئی ہے اور بظاہر عمران خان اور اس کی پی ٹی آئی بہت مشکل میں نظر آ رہی ہے- تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی یلغار بہت بے رحم ہوتی ہے اور منٹوں سیکنڈوں میں اپنے مخالف کو تہس نہس کر دیتی ہے اور وہ اپنی عزت چھپاتا پھرتا ہے-
عائشہ گلالئی ایک عورت ہے اس نے کہا ہے کہ عمران خان گندے کردار کا حامل شخص ہے اور یہ تحریک انصاف کی خواتین کو گندے میسج کرتا ہے اور اسے بھی وہ 2013 سے گندے میسج کر رہا ہے- اب تک وہ اس لۓ خاموش رہی کہ اسے شرم مارتی تھی اور یہ کہ عمران خان کے میسج کی بات اس کے بھائی اور باپ کو معلوم ہے اس لۓ وہ دونوں عمران خان سے ملنے بنی گالہ گۓ تھے اور اس سے ان کا مدعا و مقصد معلوم کرنا مقصود تھا-مگر عمران خان جواب دینے میں لیت و لعل سے کام لیتے رہے اور کھل کر کوئی جواب نہیں دیا- عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان بظاہر تو اس سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر میسج گندے کرتے تھے-
عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ اس کے پاس سارے میسج محفوظ ہیں اور وہ وقت آنے پر عدالت میں پیش کر دے گی- انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اسے بلیک بری تحفے میں دینے کی کوشش کی تھی جو اس نے لینے سے انکار کر دیا تھا-
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان ایک بیمار اور جنسی جنونی شخص ہے اور اس نے یہ گندے میسج صرف اسے ہی نہیں کۓ بلکہ وہ تحریک انصاف کی سب خواتین کو کرتا ہے- اسلۓ اس کے بلیک بری کے ڈیٹا کا تجزیہ کروایا جاۓ-
مگر پی ٹی آئی کے نا صرف مرد حضرات جیسے فواد چودھری نعیم الحق مراد سعید پرویز خٹک علی محمد شفقت محمود عارف علوی عمران اسماعیل عمران خان کے دفاع میں دبلے ہوۓ جا رہے ہیں بلکہ پی ٹی آئی کی وہ خواتین جن کو بقول عائشہ گلالئی بھی میسج ہوتے رہے ہیں بھی عمران خان کا دفاع کرنا اپنا دھرم ایمان سمجھ رہی ہیں- اور اپنے نمبر بنانے کے لۓ الٹا ایک عورت کی تذلیل کر رہی ہیں- گلالئی اور اس کی بہن کو ایک بد کردار عورت ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے باپ اور بھائیوں کو کرپٹ کہا جا رہا ہے-
گلالئ نے جو الزام لگاۓ ہیں اس کا جواب صرف عمران خان کو ہی دینا ہے- وہ سارا الزام مسلم لیگ نون اور امیر امام پر لگا رہے ہیں کہ اس ساری بات کے پیچھے وہی لوگ کار فرما ہیں اور یہ کہ اس کام کے لۓ انہوں نے عائشہ کو 50 کروڑ روپۓ دۓ ہیں-
قصہ کوتا یہ ہے کہ معاملہ بہت سنگین ہے اور اگر تحریک انصاف کے تلنگے اپنے مخصوص طریقہ کار سے ہٹ کر احسن طریقے سے اپنا دفاع نہ کر سکے تو اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے- آپ ہر کسی کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانک سکتے- اور الزام صرف عمران خان پر ہی نہیں ہے بلکہ سارے انصافی مردوں پر ہے جو عورتوں کو گندے میسج کرتے ہیں- اس کی انکوائری ہونی ضروری ہے-
الطاف چودھری
Leave a Reply