
وطن کی باتیں… جرمنی سے
04 اگست 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
www.thepakistannews.net
Tel:-0491707929561
عائشہ گلالئی عمران خان کے لۓ خطرہ
بن سکتی ہے-
عائشہ گلالئی کے الزامات بہت سنگین ہیں اور وہ عمران خان کے لۓ آنے والے دنوں بہت بڑا خطرہ بن سکتی ہے-
الزامات تحقیق طلب ہیں اور ان کی تفتیش ہونی ضروری ہے- اس معاملے کو ادھورا چھوڑنا بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے لۓ نقصان دہ ہو گا-
عمران خان اپنے سیاسی کیریئر کی معراج پر ہیں- ملک کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ان کی حکومت ہے اور مرکز میں ان کی ایک معقول نمائندگی موجود ہے- ملک کی ایک مخصوص کلاس جو پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل ہے انہیں اپنا ہیرو سمجھتی ہے اور ان کے لۓ لڑنے مرنے کے لۓ ہر وفت آمادہ رہتی ہے-
عمران خان کو حماقتیں کرنے کا شوق ہے اور خوش قسمتی سے ابھی تک بچتا چلا آ رہا ہے- سیٹا وائٹ سے اس کے آفیر تھے اور اس سے اس کی ایک بچی بھی ہے- جس سے عمران خان ابھی تک انکاری ہیں-جمائمہ سے طلاق ابھی تک معمہ ہے- ریحام خان سے دھرنا شادی جو شومئی قسمت چند دن ہی چل سکی اپنے اندر ایک داستان پنہہ کۓ ہوۓ ہے اور وہ ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں اور آگر یہ کتاب 2018 کے انتخاب سے پہلے پبلش ہو گئی تو عمران خان کو مشکل ہو گی-
اب عائشہ گلالئی کا یہ کہنا کہ عمران خان گندے کردار کا حامل شخص ہے اور جنسی جنونی ہے-یہ تحریک انصاف کی ساری خواتین کو گندے میسج کرتا ہے اور اسے بھی وہ 2013 سے گندے میسج کر رہا ہے- اب تک وہ اس لۓ خاموش رہی کہ اسے شرم مارتی تھی – عائشہ گلالئی یہ بھی کہتی ہیں کہ عمران خان بظاہر تو اس سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر میسج گندے کرتے تھے- یہ میسج حامد میر صاحب نے دیکھے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے یہ میسج قابل اعتراض اور قابل گرفت ہیں- جب وہ حامد میر کو عمران خان کے میسج دکھا رہی تھیں تو نیشنل عوامی پارٹی کی سنیٹر طاہرہ ایاز صاحبہ بھی موجود تھیں- پی ٹی آئی کی وہ خواتین جو عائشہ گلالئی کو لعن طعن کر رہی ہیں انھیں بھی بطور گلالئی گندے میسج موصول ہوتے رہے ہیں- کیونکہ یہی اس پارٹی کا کلچر ہے- شراب کباب گانجا چرس گانوں کی دھن اور تھرکتے جوان جسم- اب سب کچھ آشکار ہونے والا ہے- توبہ کرو اور اللہ کے خوف سے ڈرو- جس معاشرہ میں عورت کو صرف ایک جنسی کھلونا ہی سمجھ لیا جاۓ اسے تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا-
الطاف چودھری
Leave a Reply