عائشہ گلالئی کے الزامات اور عمران خان کی خاموشی

وطن کی باتیں… جرمنی سے
02 اگست 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:00491707929562


عائشہ گلالئی کے الزامات اور عمران خان کی خاموشی

تحریک انصاف کی راہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کے کردار پر شخصی جنسی اعتراض کرتے ہوۓ پارٹی سے علحدگی کا اعلان کر دیا ہے- ان کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جنسی مریض ہیں اور یہ پارٹی کی عورتوں کو گندے میسج بھیجتے ہیں اور یہ کہ ان سے اور ان کے ارد گرد اچکوں کا ٹولہ پارٹی کی خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا ہے-
انھوں نے والدین اور بچیوں کے بھائیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی جنسی ہوس پرست قیادت سے بچائیں- انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی دو نمبری پٹھان ہے اور اسے کسی ماں بہن کی عزت کا کوئی لحاظ نہیں ہیں- انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان 2013 سے انہیں گندے میسج کر رے ہیں-

کل سے عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد تحریک انصاف کی ساری قیادت عائشہ گلالئی کو لعنت ملامت کرنے اور عمران خان کو پارسا ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے- ان میں شیریں مزاری فواد چوہدری نعیم الحق اور دوسری عورتیں شامل ہیں حالانکہ اگر کسی کا جواب دینا بنتا ہے تو وہ عمران خان ہے جس پر ایک عورت نے جنسی ہوس کا الزام لگایا ہے- مگر وہ بالکل خاموش ہیں اور ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں روپوش ہیں- فواد چوہدری اور نعیم الحق کی عقل شاید گھاس چرنے چلی گئی ہے وہ یہ بات نہیں مت بھولیں کہ عائشہ گلالئی کا تعلق ایک پٹھان خاندان سے ہے اون پٹھان غیرت مند ہوتے ہیں-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*