عمران خان کی منی ٹریل

وطن کی باتیں… جرمنی سے
25 جولائی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

عمران خان کی منی ٹریل

عمران خان کی اس دورکی پوری کمائی جب وہ کونٹی کھیلا کرتے تھے، جمع کر لیں تب بھی لندن فلیٹ کا 30 % نہیں بنتا – ‎‏کیری پیکر کرکٹ 1979 میں ختم ہوگئی تھی۔ عمران خان کو 5 سال بعد یکمشت ادائیگی کی گئی؟ سنا تو یہ گیا تھا کہ سب کو ایڈوانس رقم دی گئی تھی۔عمران جھوٹ بولتا ہے- بیچارہ یہود اور ہنود سے لۓ گۓ پیسے تو ظاہر نہیں کر سکتا اور اب بلی کھمبا نوچ رہی ہے- حرام کی کمائی کا حساب کتاب کسی کے پاس نہیں ہوتا- ‎‏نعیم بخاری جو سپریم کورٹ میں عمران خان کا دفاع کر رہا ہے ایک گھسی ہوئی ناکارہ اسٹپنی ہے جو تحریک انصاف کی گدھا گاڑی کو کسی بھی وقت کسی گہری کھائی میں گرا سکتی ہے۔ ⁦‪یہ بات عیاں ہے کہ عمران خان کام وام کچھ کرتا نہیں ہے اور ٹھاٹ شاہانہ ہیں گھومتا بڑی بڑی گاڑیوں جہازوں میں ہے – بنی گالہ میں 600 کنال کے محل میں رہتا ہے اور اس کے دائیں ہمیشہ اے ٹی ایم مشینیں ہوتی ہے- قوم کو الو بنانے کا دھندہ جاری ہے- اللہ میرے ملک کو راہبر نما راہزنوں سے محفوظ رکھے-

پاکستانیوں ہوشیار ہو جاؤ- یہ ملک تمہارا ہے اور تم نے ہی اسے بچانا ہے-ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دو اور اس خاک کو ہوا میں اڑا دو- قوم نے وطن غداروں سے بہت دھوکے اور زخم کھاۓ ہیں- دشمن کو اب کی بار وار کرنے کا موقع مت دو اور اسے وار کرنے سے پہلے ہی کیفر کردار تک پہنچا دو- اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*