
وطن کی باتیں… جرمنی سے
15 جولائی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
سب چور
یہ صرف نواز شریف ہی نہیں ہیں جس کی جائیداد اس کی آمدنی سے مناسبت نہیں رکھتی جس طرح جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے- یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے- کوئی جج کوئی جرنیل اور سرکاری افسر ایسا نہیں ہے
جس نے ناجائز ذرائع سے دولت نہ بنائی ہو- پاکستان کو سب ہی نے لوٹا ہے- پہلے ریفیوجیز نے لوٹا- پھر فوجیز نے لوٹا اور اب تک لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور ہر کوئی بہتی گنگا میں اشنان کر رہا ہے- اور کوئی پچھ پریت نہیں ہے-کیونکہ سب چور ہیں اور چور چور کو کیسے پکڑے گا- ایوب خان کو زمینیں بنانے کا شوق تھا اور اس نے دل کھول کر سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا-یحیی خان راشی اور شرابی کبابی تھا اور ملک کو دو لخت کر گیا اور مر گیا-اگر ضیاالحق کے بیٹوں کے ٹھاٹھ باٹ پر نظر کریں تو اس کی فرشتگی مذاق بن جاتی ہے-مشرف ایک کلرک کا بیٹا تھا اور آج کھرب پتی ہے-ننگ ملت ننگ وطن-ملک کے صدر اور مسٹر کلین اسحاق خان اور وزیر اعظم جونیجو سی آئی کی پے لسٹ پر تھے- سارے جج اور جرنیل ملک ریاض کے ساتھ مل کر پورا پاکستان بیچ کر کھا گۓ ہیں – جرنل کیانی کے بھائیوں نے کیا کیا گل نہیں کھلاۓ اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے- اور اب عمران خان جو کرپشن کرپشن کی رٹ لگا رہا ہے اس کا رہن سہن بھی اس کی آمدنی سے میل نہیں کرتا-اس کی آئی ٹی ایم مشینیں جہانگر ترین اور عامر خان ارب کھرب پتی کیسے بنے-جہانگیر ترین ایک عام سا ٹیچر تھا اور عامر خان کا اتہ پتہ ہی نہیں کہ کون ہے کون نہیں- مشرف کی شہ پر گجرات کے چوہدریوں اور کراچی کے متحدیوں نے کے کیسے کیسے ملک کو نوچا – ان سب کا حساب لینے والا کوئی نہیں ہے-
ہمیں ان سب درندوں اور ملک کا خون نچوڑنے والے کو انصاف کے کٹھرے میں لانا ہے اور ان کا احتساب کرنا ہے-قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لینا ہے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانا ہے- اسی میں ملک کی بقا ہے اور ہماری فلاح ہے- اٹھو اور ظلم کے ایوانوں سے ٹکرا جاؤ اور ان کا نام و نشان مٹا دو ورنہ تمہارے بچوں کو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا- نا سمجھوں گے تو مٹ جاؤ گے-
الطاف چودھری
Leave a Reply