تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ اور نا اہلی

وطن کی باتیں… جرمنی سے
10 جولائی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ اور نا اہلی

جے آئی ٹی کے ساٹھ دن پورے ہو گۓ ہیں اور آج وہ اپنی تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی- سپریم کورٹ پاناما بنچ جو جناب آصف کھوسہ، عظمت سعید، اعجاذ
افضل ، گلزار احمد اور اعجاذالاحسن پر مشتمل تھا نے آج سے 2 ماہ قبل اپنا
فیصلہ تین دو کے تناسب سے صادر فرمایا تھا۔جسٹس کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید نے نواڑ شریف کو نا اہل قرار دینے کی سفارش کی تھی کیونکہ ان کے نزدیک میاں صاحب صادق اور آمین نہیں رہے تھے اور یہ اب 62 , 63
پر پورے نہیں اترتے تھے- جسٹس کھوسہ نے تو دو قدم اور بھی آگے نکل گۓ تھے اور انہوں نے اپنے فیصلے میں “گارڈ فادر” کا حوالہ بھی دیا تھا- جسکا آسان پیراۓ میں یہ مطلب لیا جا سکتا ہے کہ شریف خاندان ایک مافیہ خاندان ہے جس نے اپنی ساری دولت ناجائز ذرائع سے جمع کی ہے- نواز شریف کو وزارت عظمی سے چھٹی کروانے کے لۓ یہی ریمارکس کافی تھے-
مگر نواز شریف ڈٹے رہے اور ابھی تک سینہ تانے کھڑے ہیں- بہت ڈھیٹ مٹی کے جو بنے ہوۓ-

قرین قیاس ہے کہ جے ٹی آئی کی رپورٹ میں نواز شریف کو نا اہل قرار نہیں دیا جاۓ گا جبکہ ان کے بیٹوں اور مریم نواز شریف پر اثاثوں میں خرد برد کا بار ڈالا جاۓ گا- یعنی گھوم پھر کر کھودی بڑ کے نیچے ہی ہو گی-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*