عمران خان کو اقتدار دینا ججوں اور جرنیلوں کے مفاد میں نہیں

وطن کی باتیں… جرمنی سے
10 جولائی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561


عمران خان کو اقتدار دینا ججوں اور
جرنیلوں کے مفاد میں نہیں

بات آہستہ آہستہ کھل رہی ہے- ایجنسیاں عمران خان کے ذریعے شریفوں کو دباؤ میں رکھنا چاہتی ہیں ورنہ شہر میں اس کی آبرو ہی کیا ہے-نا اس کی کوئی تعلیم ہے اور نا ہی اس میں سیاست دان یا لیڈر بننے کی کوئی خصوصیت اور خاصیت- اپنے برطانیہ میں قیام کے دوران یہ کسی طرح لندن کے ایک امیر ترین خاندان سے تعلقات استوار کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا اور وہیں اس نے جمائمہ نامی ایک عورت سے شادی رچائی جس سے اس کے دو بیٹے ہیں- کیونکہ اس کی اپنی اتنی اوقات نہیں تھی اس لۓ کوشش کی گئی کہ اسے پاکستانی معاشرے میں ایک اونچا منصب دلوایا جاۓ اور کیونکہ اس کے سسرال کے پاس دولت کی کمی نہیں تھی اس لۓ اس کا سیاسی کیریئر بنانے میں اس پر دولت کی تجوریوں کے منہ کھولے گۓ- بنی گالہ میں 300 کنال کا محل ان ہی کی دین ہے ورنہ یار لوگ تو 30 سال یورپ میں دن رات ایک کرنے کے باوجود اسلام آباد میں 5 مرلے کا ایک مکان بھی خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے-

کیونکہ اس کے مقابلے میں زرداری اور نواز شریف زیادہ دولتمند تھے اس لۓ اس کی دال نہیں گلتی رہی-اور یہ ساری کوششوں کے باوجود اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا- کیونکہ پاکستان میں جس کے پاس زیادہ دولت ہوتی ہے اقتدار کا ہما اس کے سر پر ہی بیٹھتا ہے- پاکستان ووٹ یا تو خریدے جاتے ہیں یا قوت کے بل بوتے پر چھینے جاتے ہیں-

2018 کے الیکشن میں پی پی پی – مسلم لیگ اور تحریک انصاف ہے جس کے پاس زیادہ دولت ہو گی وہی حکومت بناۓ گا اور اس وقت دولت زیادہ شریفوں کے پاس ہے اسلۓ حکومت بھی وہی بنائینگے- چاہ جاۓ کے ان کے تعلقات کسی وجہ سے بادشاہ گروں سے اس نہج پر پہنچ جائیں کہ واپسی کا کوئی راستہ نہ سوج سکے-

ویسے بھی بادشاہ گروں کے نزدیک شریفوں کو ٹیکل کرنا عمران خان کی نسبت آسان ہے- اس کے بعد زرداری کی باری ہے مگر ماضی میں اسکے خراب ریکارڈ کی وجہ سے شاید ممکن نہ ہو-
مگر عمران خان کی باری نہیں آۓ گی- عمران خان کو اقتدار دینا اپنے لۓ مصیبت مول لینا ہے کیونکہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی اور جسے سیاست نہیں آتی اسے سیاست سے دور ہی رہنا چاہئے- ورنہ بہت بے آبرو ہو کر کوچے سے نکلنا پڑتا ہے-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*