وطن کی باتیں… جرمنی سے
09 جولائی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
اس کے بعد کیا ہو گا
ساٹھ دن کی مدت ختم ہوا چاہتی ہے اور پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی تشکیل دی ہوئی جےآئی ٹی کو اپنی تفتیش کی رپورٹ پیش کرنا ہو گی- جے آئی ٹی کی قانونی حثیت کیا ہے اس پر بھی ملک کے قانونی ماہرین کے تحفظات ہیں- اور میڈیا پر گزشتہ دنوں میں جو موشگافیاں کی گئی ہیں اس نے بھی اس تحقیقاتی کمیٹی کی حثیت کو متنازیہ بنا دیا ہے جسکا مطلب یہ بنتا ہے کہ فیصلہ جس فریق کے خلاف آتا ہے وہ اسے ماننے سے انکار کر دے گا اور پھر وہی جوتوں میں دال بٹے گی- دھرن دھرنے ہونگے اور جلسے جلوس ہونگے اور پھر وہی تماشے ہونگے افراتفری ہو گی ٹوٹ پھوٹ ہو گی افراتفری ہو گی اور انارکی ہو گی اور ملک کے طالع آزما سیاست دانوں کی چاندی ہو گی-
گزشتہ ساٹھ دنوں کے دوران نواز شریف کے سارے بچوں حسین شریف حسن شریف اور مریم شریف کو سمن کۓ گۓ اور ان سے شریف خاندان کے بیرونی ممالک میں جائیداد کے متعلق پوچھا گیا-اس دوران جوڈیشنل اکیڈمی میں بیٹھے حسین شریف کی تصویر لیک ہوئی اور واٹس اپ کال کا مسئلہ ہوا جو ابھی تک حل نہیں ہوا-نواز شریف شہباز شریف خود بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوۓ-میاں طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے رویے کی شکایت کی ہے- اسحاق ڈار نے پیشی سے واپسی پر جوڈیشنل آکیڈمی کے باہر جو تقریر کی وہ بھی غور طلب ہے-انھوں نے پاناما لیکس کو عمران خان کی شرارت قرار دیا ہے اور انھیں دشمن کا ایجنٹ قرار دیا ہے جن کا مقصد ملک کی ترقی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے- نواز شریف اور شہباز شریف نے کچھ خفیہ طاقتوں کا ذکر کیا جو انھیں طاقت سے بے دخل کرنے کی کوشش میں ہیں-مریم شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کا ہمیشہ احتساب کیا گیا ہے اور ان کے مخالفین اس دفعہ بھی ناکام رہینگے اور نواز شریف 2018 میں بھی وزیر اعظم بنے گا-
ایک مسئلہ قطری خط کا بھی ہے- حال یہ ہے کہ جے آئی ٹی کی ٹیم ابھی تک ان سے بیان لینے نا ہی تو قطر جا سکی ہے اور نا ہی قطری شہزادے کو پاکستان بلایا جا سکا ہے جس کے بغیر ہر فیصلہ ادھورا ہو گا- اس سے شریف خاندان کے اس شک کو تقویت ملے گی کہ ان کی حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے- اور سازشیوں کا کھرا پھر ججز اور جرنلز کی طرف جاتا ہے جس طرح ماضی میں فوجی آمر جرنیلوں نے کرپٹ ججوں سے ملکر ہمیشہ جمہوریت کا دھرن تختہ کیا ہے جسکا خمیازہ قوم اب بھگت رہی ہے اور اسے کئی صدیوں تک اسے بھگتنا پڑے گا-اب وقت آ گیا ہے کہ قوم ملک میں جمہوریت کی بقا کے لۓ ان ملک کے غداروں گندے انڈوں اور ان کے سہولت کاروں کا کیفر کردار تک پہنچاۓ اور اپنی آنے والی نسلوں کو غلامی کی زندگی گزارنے سے بچاۓ – اسی میں سب کی بقا ہے-
الطاف چودھری
Leave a Reply